عمری:27جون ۔(ورق تازہ نیوز)اکھاڑابالاپور کے زردہ اورکرانہ سامان کے ٹھوک تاجر شیخ قادر شیخ غنی کونامعلوم غنڈوں نے اغواءکرلیاتھا ان کے بیٹوں سے دو کروڑ رپے کامطالبہ کیاگیا تاکہ شیخ قادر کورہا کیاجائے ۔ چار غنڈوں نے مغویہ قادر کوعمری تعلقہ کے ہنڈا جنگل میں رہا کیااور فرار ہوگئے ۔اغواءکےلئے سلور رنگ کی اینووا گاڑی استعمال کی گئی تھی ۔
اس واقع کی تفصیل اس طرح ہے کہ 25جون کو مظلوم شیخ قادرصبح اپنے مکان کے تعمیری کام کو پانی دینے کے لئیے جارہے تھے کہ اغواءکنندگان نے innova انووا گاڑی میں اُن کواغواءکرلیاتھا ۔انھوں نے شیخ قادر کی جم کر پٹائی بھی کی بالآخر شیخ قادر کوتنہا جنگل میں چھوڑ کرفرار ہوگئے ۔ اکھاڑا بالا کے پولس انسپکٹر راہیرے کو جیسے ہی واقع کی اطلاع ملی وہ مغویہ شیخ قادر کی تلاش میں نکلے ۔