ناندیڑ:11 مویشی بھوکر پولس نے پکڑے

ناندیڑ:26اگست(ورق تازہ نیوز)ایک ٹیمپو میں پانچ گائیں اور چھ بیل کو باندھ کرمنتقل کیاجارہاتھا کہ بھوکر پولس نے انھیں پکڑ لیا۔اس معاملے میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاہے ۔پولس ملازم کرشنا گنگارام تلوارے نے شکایت میں کہا کہ MH 26-BE- 2730 گاڑی کی 25 اگست کو صبح سات بجے جانچ کی گئی جس میں پانچ گائیں اور چھ بیل سمیت گیارہ مویشی تھے ۔ ان مویشیوں کوبے رحمی سے باندھ کر گاڑی میں رکھا گیاتھا ۔ گاڑی ڈرائیور گجانن سبھاش راو عمر23سال اور ارباز اقبال پٹھان 19 سال ساکنان وڑنی تعلقہ حدگاوں کےخلاف بھوکر پولس نے مویشی تحفظ ایکٹ کے تحت مقدمہ کااندراج کردیا ہے پولس حوالدار کارمُنگے معاملے کی تفتیش کررہے ہیں۔

 

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading