ناندیڑ: 9تا11نومبر تک اسکول بس سروس بندرہے گی:لاتورکر

ناندیڑ:5نومبر ( ورقِ تازہ نیوز)کانگریس رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے دوران 7تا 11 نومبر کے درمیان پولس انتظامیہ نے ناندیڑضلع و شہر میں کئی سڑکوں بند کیا ہے یا پھر انکی ٹرافک کو متبادل راستوں کی سمت موڑدیاگیا ہے ۔

اسی طرح ناندیڑ شہر میں بھی کئی سڑکیں بند رہیں گی ۔اورکچھ سڑکوں کی ٹرافک کو موڑ دیاگیاہے۔راہول گاندھی اپنی یاترا کے دوران ناندیڑ شہرمیں 9نومبر کو پہنچ رہے ہیں۔ انکا دو دنوں تک ناندیڑمیںقیام رہے گا۔

اسلئے9تا11کے درمیان ناندیڑ شہر میںچلنے والی اسکول بسوں کوبند رکھنے کافیصلہ کیاگیا ہے۔اس طرح کی اطلاع اسکول وین ایسوسی ایشن کے صدر نکھیل لاتورکرنے دی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading