ناندیڑ:24 مارچ( ورق تازہ نیوز)ونچت بہوجن اگھاڑی کے نامزد امیدوار پروفیسرڈاکٹر یشپال بھنگے بروز منگل 26مارچ 2019ءکو 16۔ ناندیڑ لوک سبھا حلقہ انتخاب سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کررہے ہیں ۔ انھوں نے آج دوپہر دو بجے ہوٹل آتیتھی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ونچت اگھاڑی کے قومی قائد ایڈوکیٹ بالاصاحب امبیڈکر نے اور اگھاڑی میں شامل ایم آئی ایم کے قومی قائد بیرسٹراسدالدین اویسی نے 17جنوری کو ناندیڑمیں منعقدہ ایک جلسہ عام میں لوک سبھا کے امیدوار کی حیثیت سے اُن کے نام پر اپنی مہر ثبت کردی تھی۔ چنانچہ وہ گزشتہ دو مہینوں سے ناندیڑ لوک سبھا حلقہ انتخاب میں تشہیری مہم چلار ہے ہیں ۔ ونچت اگھاڑی کے قیام کا مقصد یہ ہےکہ سماج کے پسماندہ غیر ترقی یافتہ طبقات کواقتدار میں شامل کرکے اُن کو انصاف دلوانا ہے ۔ بہوجن ونچت اگھاڑی ایک سیاسی پارٹی نہیں ہے بلکہ یہ ایک عوامی تحریک ہے جس کوسماج کے انتہائی نچلے طبقہ تک پہونچانا ہے ۔
پروفیسر بھنگے نے اپنے گفتگو کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ 26مارچ کو چھترپتی راج شری شاہو مہاراج کے پتلے سے ونچت اگھاڑی کی ایک ریالی نکالی جائے گی جو ضلع کلکٹر آفس پہونچے گی ۔اور وہ اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے ۔ اس کے بعد انتخابی تشہیری مہم میںتیزی پیدا کی جائے گی ۔ حلقہ انتخاب میں جلسے منعقد کئے ہوں گے ۔ جن کو بالا صاحب امبیڈکر اورایم آئی ایم قائد اسد الدین اویسی مخاطب کریں گے ۔ پروفیسر بھنگے نے واضح طور پر کہا کہ ناندیڑمیں ان کا مقابلہ بی جے پی سے ہے۔اس پریس کانفرنس میں ایم آئی ایم مراٹھواڑہ کے صدرفیروزلالہ بھی موجود تھ جب اُن سے پوچھاگیا کہ اورنگ آباد کے ایم آئی ایم رکن اسمبلی امتیاز جلیل اورنگ آباد سے لوک سبھا الیکشن لڑناچاہتے ہیں اور انھوں نے بیان دیاتھا کہ اگر ان کی پارٹی اس کی اجازت نہیں دیتی ہے تو وہ ایم آئی ایم سے استعفیٰ دے کر ونچت اگھاڑی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے ۔ کیا یہ بات درست ہے ۔فیروز لالہ نے کہا کہ مجھے پارٹی ہائی کمان کی ہدایت تھی کہ وہ اورنگ آباد حلقہ کادورہ کرکے پارٹی کورپورٹ دیں ۔ میں اپنی رپورٹ پیش کردی ہے لیکن انھوں نے رپورٹ کی تفصیل بتانے سے لاچاری ظاہر کی ۔ انھوں نے کہا کہ البتہ یہ درست ہے کہ مہاراشٹرمیں ایم آئی ایم کو دو حلقوں اورنگ آباداورممبئی کی سیٹیںچھوڑی گئی ہیں ۔ الیکشن لڑنا یا نہیں ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے ۔ ایک دو دن میںفیصلہ آجائے گا۔ پریس کانفرنس میںڈاکٹر سندھ رتن کرہاڑے ‘ونچت اگھاڑی ضلع صدر بالاصاحب سون کامڑے ‘صاحب راو¿ بیڑے ‘ ذاکر چاو¿س وغیرہ بھی شریک تھے ۔
ناندیڑ:چارلاکھ کی چاندی ضبط
ناندیڑ:24 مارچ( ورق تازہ نیوز)کنوٹ تعلقہ کے اونکیشور ناکہ پرایک ٹیمپو کی تلاشی کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق دستہ نے چار لاکھ روپے مالیت کے 3150 چاندی کے سکے ضبط کئے ۔اس ٹیمپو میں مسالہ اوردیگر سامان بھی موجود تھا ۔ٹیمپوسے ضبط چاندی کے سکوں کے بارے میں ڈرائیور اوراسکے معاون نے کوئی ٹھوس جواب نہیں دیا ہے ۔ ناظر تعلیمات سنجے ایکناتھ گمٹکر کو ضابطہ اخلاق دستہ کا سربراہ بنایاگیا ہے ۔ 22مارچ کو شام کے وقت وہ اپنے دیگر ملازمین کے ہمراہ اونکیشور ناکہ پر گاڑیوں کی جانچ کررہے تھے کہ گاڑی نمبر MH 40-Y- 7639 آئچرکمپنی کے ٹٰیمپو کی تلاشی لی گئی اس وقت کیبن میں سفید رنگ کے تھیلے رکھے ہوئے تھے
اس بارے میں ڈرائیور سے پوچھنے پر اُس نے کہا کہ تحفے ہےں اسکے بعد دستہ نے تھیلوں کوباہر نکال کر تلاشی لی اور ڈرائیور ارون گنیش راو¿اور منگیش رمیش راو¿ ‘ سوروچی کمپنی ورکرکوحراست میں لیاگیا ۔ان تھیلوں میں چاندی کے سکے تھے ۔ہر پاکٹ میں 200 سکے تھے اس طرح کُل 16 پاکیٹ تھے ۔اس طرح کُل 3ہزار150 سکے ضبط کئے گئے جس کی مالیت چار لاکھ روپے ہے ۔