ناندیڑ:31اکتوبر ( ورقِ تازہ نیوز)ناندیڑ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سری کرشنا کوکاٹے نے پولیس انسپکٹر کرائم برانچ ناندیڑ کو ہدایت دی کہ وہ غیر قانونی ہتھیار رکھنے والے ملزمان کے بارے میں معلومات حاصل کریں اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔ اسی مناسبت سے پولس انسپکٹر ایل سی بی ناندیڑ نے ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔31 اکتوبر 2022 کو، ودارکاداس چکھلیکر، پولیس انسپکٹرایل سی بی کو قابل اعتماد اطلاع ملی کہ ناندیڑ شہر کے تاناجی نگر میں دو افراد پاس پستول لے کر جا رہے ہیں، اس نے اعلیٰ افسران کو مطلع کیا اور ایل سی بی کے افسروں اور اہلکاروں کو تاناجی نگر، ناندیڑ روانہ کیا۔ایل سی بی نے ناندیڑ کے تانا نگر میں آکاش لولےکے گھر کے سامنے والی سڑک پر ملزم آکاش گووند راو¿ عمر 20 سال کاروباری بے روزگار ساکن تاناجی نگر، ناندیڑ 2) رام وینکٹی پالے واڈ عمر 23 سال بے روزگار ساکن دیگاو¿ں تعلقہ نائگاو¿ں کو پکڑ کر تلاشی لی گئی تو اس کی کمر سے ایک پستول اور ایک زندہ کارتوس برآمد ہوا، دو پستول اور دو زندہ کارتوس جن کی مالیت 40,800 روپے/ بتائی جارہیہے۔ دو پنچوں کے روبرو پی ایس آئی مانے نے ائیرپورٹ پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرنے کی کاروائی جاری تھی ۔