ناندیڑ:14/ جولائی (ورق تازہ نیوز)تین افراد نے ایک نوجوان کو اس کے گھر کے قریب شراب پینے سے منع کرنے پر چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا، یہ واقعہ اتوار کی صبح پرانے ناندیڑ کے دیگلور ناکہ علاقے کے ہلال نگر میں پیش آیا۔ اس سلسلے میں ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
اسلم (جاڈو) اکرم اور عامر 13 جولائی کی شام ہلال نگر میں سید ارباز سید یونس کے گھر کے پیچھے شراب پی رہے تھے۔ اس وقت سید سلمان نے انہیں شراب پینے سے منع کیا۔ چنانچہ اکرم، عامر اور ان کے بھائی کے درمیان جھگڑا ہوا۔ اس وقت گلی کے لوگوں نے ثالثی کے ذریعے معاملے کو رفع دفع کردیا تھا
لیکن پھر 14 جولائی کی رات ایک بجے کے قریب جب سلمان گھر پر تھے، اکرم، اسلم جڈو اور عامر گھر کے سامنے آئے۔ ان میں اکرم نے سلمان کو فون کیا۔ تو سلمان گھر سے باہر نکلے اس کے پیچھے بھائی سید ارباز بھی آیا۔
اکرم نے سلمان کے کندھے پر ہاتھ رکھا اور اسے کچھ دور لے گیا۔ اس وقت جب بھائی سید ارباز پیچھے سے چل رہے تھے تو سلمان کی آواز بلند ہوئی۔ اسی وقت سید ارباز آواز کی طرف بھاگے، جڈو اور عامر نے سلمان کو پکڑ لیا۔ اکرم نے ہاتھ میں موجود خنجر سے سلمان کی ران میں وار کیا۔ اسے نیچے پھینکا گیا اور لاتوں سے مارا گیا۔ اس وقت سلمان بھاگا اور آٹو میں چھپنے کی کوشش کی۔
اسی دوران رئیس اور گلی میں موجود دیگر افراد کے جمع ہونے پر اکرم، جڈو اور عامر بھاگ گئے۔ اس کے بعد سلمان کو زخمی حالت میں وشنو پوری کے سرکاری اسپتال لے جایا گیا۔ اس وقت ڈاکٹر نے اسے چیک کیا اور مردہ قرار دے دیا۔
اس معاملے میں مقتول کے بھائی سید ارباز کی شکایت پر شیخ اکرم شیخ محبوب ساکن عمر کالونی، اسلم عرف جڈو سید عالم۔ ہلال مسجد کے سامنے اور شیخ امیر شیخ محمد رئیس۔ عمر کالونی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ اس معاملے کی جانچ پولیس سب انسپکٹر دنیشور ماتھواڑ کو سونپی گئی ہے۔
پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اتوارہ ڈویژن کے سب ڈویژنل پولیس افسر سشیل کمار نائک موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس کو اب تیسرے ملزم کی تلاش ہے