ناندیڑ:(ورق تازہ نیوز)آزادی ہند کے بعد پہلی مرتبہ حلقہ مرٹھواڑہ سے عثمان نگر تعلقہ قندہار ضلع ناندیڑ کے سپوت ایڈوکیٹ مہروز خان کا ممبئی ہائی کورٹ میں جج کی ہے حیثیت سے تقرر عمل میں آیا ۔موصوف کے والد جناب اشرف خان صاحب پولیس سیکشن کے بعد عثمان نگر کا تخلیہ کر کے ناندیڑمیں پناہ گزین بنے۔
تعلیم حاصل کر کے محکمہ پولیس سے وابستہ ہوئے بعدازیں ان کا تبادلہ ودربھ میں ہوا۔ وہاں سے جناب اشرف خان صاحب نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے عہدے سے وظیفہ سبکدوش ہوئے ۔اسی دوران مہروز خان صاحب کی تعلیم و وکالت ودربھ میں ہوئی ۔موصوف 14 سال تک بامبے ہائی کورٹ بینچ ناگپور کے اسسٹنٹ گورنمنٹ پلیڈر رہے ان کی کارگزاری کی وجہ سے انھیں ترقی دی گئی۔
جناب مہروز خان صاحب کی تقریری پر علاقہ مراٹھواڑہ میں خوشی کی لہردوڑگئی ۔ایڈوکیٹ ایم۔ زیڈ۔ صدیقی سرپرست مسلم ایڈوکیٹ فورم ناندیڑ نے موصوف کی تقرری پر انہیں مبارکباد دی۔