آج سے ناندیڑ ہو ائی اڈہ سے فضائی خدمات بحال؟

ناندیڑ: (ورق تازہ نیوز)شری گروگووند سنگھ جی ایئرپورٹ کو 22 اگست سے غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا حکم ہوابازی اتھارٹی کی جانب سے جاری کیا گیا تھا۔ اچانک پروازیں بند ہونے کے بعد ناندیڑ میں اس وقت مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔ تاہم ایئرپورٹ کی رَن وے پر بڑے پیمانے پر گڑھے پڑ جانے کی بات سامنے آئی تھی،

جس کی وجہ سے کسی بڑے حادثے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔ اسی پس منظر میں فوراً پروازوں کی آمد و رفت بند کر دی گئی۔اس معاملے کو ناندیڑ کے ضلع کلکٹر نے سنجیدگی سے لیتے ہوئے بغیر کسی تشہیر کے رَن وے کی مرمت کا کام مکمل کیا۔ ان کی محنت اور مسلسل پیروی کے نتیجے میں اب ناندیڑ کی ہوائی سروس کل یعنی 10 ستمبر سے دوبارہ شروع کی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے معطلی کا حکم واپس لے لیا ہے اور شری گروگووند سنگھ جی ایئرپورٹ پر تمام پروازیں 10 ستمبر سے فوری طور پر بحال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ منظوری ملتے ہی ایئر لائنز نے بھی اپنی ب±کنگ شروع کر دی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading