ریاستی اسکالرشپ امتحان میں اکولہ کی طالبہ رونق انجم کی امتیازی کامیابی

اکولہ:5۔نومبر(ڈاکٹر ذاکر نعمانی کے ذریعے) : اکولہ ضلع کے تلہارا تحصیل کے ہیور کھیڑ گائوں میں واقع ضلع پریشد مہاتما گاندھی اسکول ( ہیور کھیڑ) کی طالبہ رونق انجم نثار اﷲ خان صاحب کا اعزاز مدرسہ ھٰذا کے انچارج سید قمر علی کے ہاتھوں کیا گیا۔ بتادیں کہ تعلیمی سال 2017-18 کے لیے مہاراشٹر اسٹیٹ پریکشا پریشد پونے کی جانب سے مڈل اسکول اسکا لرشپ برائے آٹھویں جماعت کے لیے فروری 2018 میں امتحان لیے گئے جس میں مدرسہ ھٰذا سے اردو و مراٹھی میڈیم کے کل 16 طلباء شریک تھے ۔ رونق انجم نے 126 نمبرات حاصل کر کے مڈل اسکالر شپ میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔ ضلع پریشد مہاتما گاندھی اسکول ہیورکھیڑ کے وسیع و عریض ہال میںطالبہ رونق انجم کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت مدرسہ ھٰذا کے انچارج ( اردو میڈیم) عالی جناب سید قمر علی نے صدارت فرمائی جبکہ ڈاکٹر ذاکر نعمانی ، غالب درانی اور فیروز خان سر بحیثیت مہمان شریک رہے۔ تقریب کی غرض و غایت محمد ذوالفقار سر نے بیان کی بعد ازاں صدر محترم کے ہاتھوں طالبہ کو پونہ پریشد کی جانب سے ایک سرٹیفکیٹ دیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ذاکر نعمانی نے حاضرین طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اس جدید دور میں مقابلہ جاتی امتحان میںہر طالبِ علم کا شریک ہونا وقت کی ضرورت بن گیا ہے۔ غالب درانی، فیروز خان سر اور محمد زبیر سر نے بھی اس موقع پر اپنے اظہارِ خیالات کا اظہار کیا۔ اخیر میں صدارتی تقریر میں عالی جناب سید قمر علی سر نے طلباء کی اہنمائی کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اسکول کے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ پورے اکولہ ضلع میں ضلع پریشد کی تمام ہائی اسکولس میں صرف واحد طالبہ رونق انجم نے اسکالرشپ میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے اسکالرشپ کی اہل بنی اورآپ سبھی حاضرین طلباء نے بھی اسکا لرشپ ،NTS و دیگر مقابلہ جاتی امتحان میں شریک ہونا چاہئے تاکہ جدید دور کے تقاضوں پر ہم پورا کھرا اتر یں۔ تقریب کی نظامت محترم ذوالفقار سر نے انجام دی۔ غالب درانی سر کے رسم شکریہ کے بعد پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading