ناندیڑ کی آواز شاہین باغ احتجاج بھی ختم: مفتی ایوب قاسمی

ناندیڑ:(ورق تازہ نیوز) 25۔مارچ ۔ناندیڑ میں گزشتہ 68 دنوں سے کل جماعتی تحریک کے بینر تلے جاری سی اے اے ۔این آر سی اور این پی آر مخالف احتجاج کو وبائی مرض کورونا وائرس کے پیش نظر ختم کردیا گیا یے۔اس طرح کی اطلاع تحریک کے صدر مفتی ایوب قاسمی صاحب نے دی۔

مفتی صاحب نے مزید کہا کہ سارے ملک میں یہ مہلک بیماری تیزی سے ہھیل رہی ہے اسی لئے مرکزی و ریاستی حکومت کے نافذ لاک ڈاؤن کے پس منظر میں احتجاج ختم کیا جارہا یے۔اور حکومت سے توقع ہیکہ وہ سیاہ قوانین کو وآپس لے گی ۔ملک سے و بائی مرض ختم ہونے کے بعد دوبارہ احتجاج کیا جائے گا۔