ناندیڑ کورونا اپڈیٹ 16 جون : آج صبح شہر میں 14 نئے مریضوں کا اندراج

ناندیڑ 16۔جون۔(ورق تازہ نیوز)آج منگل 16 جون تک 180 نمونوں کی رپورٹس ملی ہے۔ اس میں ناندیڑ کارپوریشن کی حدود میں 14 مریضوں نئے ملے ہیں ۔ پیر کی رات 118 نمونوں کی رپورٹ موصول ہوئی۔ اس میں چار نئے مریض شامل تھے جو اکیلے مکھیڑ میں ہی وٹھل مندر کے علاقے میں پچھلے کورونا مریضوں کے ساتھ رابطے میں آئے تھے۔

آج منگل کو شہر ناندیڑ میں 14 مریض بڑھ گئے ہیں ، جس سے ضلع میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 280 ہوگئی ہے۔ آج نوصولج رپورٹس میں وزیر آباد کے بینک کے ملازمین سے رابطے میں آئے بارہ افراد شامل ہیں۔


اپڈیٹ

ناندیڑشہر وضلع کے دیہی علاقوں میں کرونا متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے۔کل رات بارہ بجے کے بعد آج شام پانچ بجے تک موصول رپورٹس کے مطابق شہر وضلع میں سب سے زیادہ 24 افراد کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔

کل رات بارہ بجے کے بعد چھ سویب کے نمونوں کی رپورٹ پازیٹیو آئی تھی جس کے بعد آج صبح مزید 14 افراد کی رپورٹ بھی پازیٹیو رہی جبکہ آج شام پانچ بجے موصول رپورٹ میں مزید چھ افراد پازیٹیو پائے گئے ہیں ا س طرح چوبیس گھنٹوں کے دوران 24 افراد پازیٹیو پائے گئے جن میں 14مرد اور دس خواتین ہیں۔جن علاقوں میں مریض پائے گئے ہیں

ان میں سومیش کالونی ‘ شیووجئے کالونی ‘شری کرشنا نگر ‘فراندے نگر ‘ایم جی ایم علاقہ ‘وشال نگر ‘ برکت پورہ‘پریمل نگر‘چکھلواڑی ‘دیپ نگر ‘ کے علاوہ مکھیڑ تعلقہ اور پربھنی ضلع کے سیلو تعلقہ کاایک مریض ناندیڑمیں زیر علاج ہے ۔ اس طرح ناندیڑ ضلع میں متاثرین کی تعداد 286 ہوگئی ہے ۔ آج تین مریضوں کو ڈسچارج دیاگیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading