ناندیڑ:2۔جولائی۔ (ورق تازہ نیوز)آج صبح 28 طبی سویب جانچ کی رپورٹ موصول ہوئی جس میں پانچ افراد کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔
شہر ناندیڑ کے نظام کالونی میں 60 سالہ خاتون۔قدوائی نگر میں 40 سالہ خاتون اور حیدرباغ میں 53سالہ مرد ، قدیم مونڈھتا میں 36سالہ نوجوان کورونا پازیٹیو پایا گیا ہے جبکہ ایک مریض مکھیڑ تعلقہ کے بٹ موگرا کا 30 سالہ نوجوان ہے ۔اب تک متاثرین کی تعداد 397 ہوگئی ہے۔