ناندیڑ کورونا بریکینگ نیوز:آج دو نئے مریضوں کا اضافہ

ناندیڑ:20 جون۔ (ورق تازہ نیوز) آج شہر میں کورونا سے ایک موت کے بعد مزید دو افراد کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ قدیم شہر کے رحمت نگر میں 48 سالہ شخص کورونا پازیٹیو ملا ہے۔جبکہ بھگت سنگھ روڈ میں رہنے والی 55سال کی خاتون بھی پازیٹیو پائی گئی ہے۔

ناندیڑ میں کورونا متاثرین کی تعداد میں روزانہ اضافہ ہورہا ہے اور اب تعداد 300سے متجاوز ہوگئی ہے اور اب تک 14 متاثرین کی موت واقع ہوئی ہے۔