ناندیڑ:31 ۔دسمبر(ورق تازہ نیوز)عمری کانگریس کے سابقہ صدربلدیہ سمیت تین افراد اور راشٹروادی کانگریس کی مہیلا صد ر کے شوہر سمیت پانچ افراد کو بھوکر کے ایڈیشنل سیشن جج ایم اے شیخ نے سخت قید بامشقت و نقد جرمانہ کی سزاسنائی ہے ۔تقریبا ساڑھے نوسال بعد اس مقدمہ کافیصلہ آیا ہے ۔
سال 2013ءمیں راشٹروادی کی جانب سے شریمتی انیتا شرینواس اننت وار صدربلدیہ تھیں۔اس سے قبل کانگریس کے سنجے کلکرنی بھی عمری کے صدربلدیہ تھے ۔ شریمتی انیتا کے کئے گئے غیر مجاز تعمیرات کے سلسلے میں سنجے کلکرنی نے ضلع کلکٹر کے پاس شکایت کی تھی ۔اور انیتا شرینواس انتوار کو صدربلدیہ کے عہدہ سے برطرف کرنے کامطالبہ بھی کیاگیاتھا
۔2اپریل 2013ءکواس معاملے کی سماعت کیلئے سنجے کلکرنی اور انکے ساتھ ملکاارجن چنداپورے اور منوج تلے گاونکر مل کر کار میں ناندیڑ کی سمت روانہ ہوئے عمری تا ناندیڑ سڑک پر دوپہر دیڑھ بجے انیتا کے شوہر شرینواس اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دوسری گاڑی میں آئے اورر انھوں نے سنجے کلکرنی کی گاڑی کوتحصیل آفس کے پاس روک دی ۔سنجے کلکرنی کی گاڑی پرسنگباری کرکے شیشے توڑدئےے اوراُن پرحملہ کیا۔اس حملہ میں سنجے کلکرنی کے ہاتھ او رپیر میں فریکچر ہوگیا۔اس معاملے میں کلکرنی کی شکایت پر شریمتی انیتا کے شوہرشرینواس ‘پپو ساونت سمیت دیگر تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا۔انکے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 307کامقدمہ درج کیا۔ا س واقعہ ایک ماہ بعد عمری عدالت کی ہدایت پر پولس نے سنجے کلکرنی ‘ انکے معاون چنداپورے اورمزیدایک فرد کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 307 کامقدمہ درج کیاگیا ۔ ڈی واے ایس پی کرن چوہان نے معاملے کی تفتیش کی اور دونوں معاملات میں چارج شیٹ دائر کی ۔ان معاملات میں 22گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے ۔بھوکر عدالت میںمقدمہ منتقل کیاگیاتھا اسلئے معاملے کی سماعت وہاں ہوئی ۔ بھوکر عدالت کے جج ایم اے شیخ نے شرینواس اور انکے چارساتھیوں کوتین سال قیدبامشقت اور فی کس سات ہزار روپے جرمانہ کی سزاسنائی ۔اسی معاملے کے دوسرے مقدمہ میں سنجے کلکرنی ‘ملکاارجن چنداپورے اور منوج تلے گاونکر کوایک سال قید بامشقت اورتین ہزار روپے جرمانہ کی سزاسنائی۔