کنوٹ:(اکرم چوہان)ماہورتعلقہ کے مانڈواجنگل سرکل میں پودے لے جارہے ٹریکٹر کو آج دوپہرتین بجے حادثہ رونما ہوا ۔ڈرائیور کا کنٹرول نہ رہنے سے کپٹی ۔ایولیشور کے درمیان رونماہوئے حادثہ میں ڈرائیور اورمزدورکی جائے حادثہ پرہی موت ہوگئی اورایک مزدور شدیدزخمی ہوا ۔ڈرائیور سیدقاسم ولدسیدقدرالدین عمر 35سال ساکن گوکندا تعلقہ کنوٹ اور مزدور کرن ماروتی عمر 30سال ساکن کنوٹ مہلوکین کے نام ہے۔تفصیل کے مطابق ٹریکٹر نمبر MH 26-K- 5472 تاندلہ سے پودے لے کر کنوٹ تعلقہ کے مانڈا کے جنگل سرکل میں لے جارہا تھا ۔ا سی دوران دوپہرتین بجے ڈرائیور کا ٹریکٹر پر قابو نہیں رہا جس کی وجہہ سے ٹریکٹر حادثہ کاشکار ہوگیا ۔جس میںڈرائیور سید قاسم اور کرن ماروتی کی موت ہوگئی اور مزدور بھاسکر سڈام عمر22سال شدیدزخمی ہوگیا ۔اسے ایولیشور کے ابتدائی طبی مرکز میں علاج کرنے کے بعد ماہور روانہ کردیا ۔اس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی سماجی کارکنان و گرام پنچایت ارکان بھی یہاں پہنچ گئے اور انکی مدد کی ۔ پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرنے کی کاروائی جاری تھی ۔