ناندیڑ: 29۔اپریل(ورق تازہ نیوز)ناندیڑواگھالہ میونسپل کارپوریشن کے قیام کو 25سال مکمل ہونے پرسلور جوبلی تقاریب کاانعقاد عمل میں آرہا ہے ۔ یہ تقاریب 29اپریل سے شروع ہوچکی ہیں ۔ تقاریب کے دوران 23سالوں میں منتخب ہونے والے تمام میئر کاوزیررابطہ اشوک راوچوہان کے ہاتھوں استقبال ہورہا ہے ۔ انھیں اعزاز سے نوازاجارہا ہے ۔
ناندیڑ کے پہلے میئر سدھاکرپانڈھرے‘منگلانیمکر ‘ گنگادھر مورے ‘ اوم پوکرنا ‘ شمیم بیگم عبدالحفیظ‘بلونت سنگھ گاڑی والے ‘پرکاش چندمُتھا ‘ اجئے سنہہ بسین ‘عبدالستار‘ شیلجاکشورسوامی ‘ شیلابائی کشور بھورے ‘دیکشا کپیل دھبالے ‘ موہنی وجئے ایونکر ‘ جئے شری نلیش پاوڑے ‘ ان13 میئر کااستقبال کرکے انھیں اعزازسے نوازا جارہاہے ۔ان کے علاوہ ناندیڑ میونسپل کونسل کے سابق صدر محمدمقبول سلیم ‘گوئندسنگھ تہرا ‘ اوم پوکرنا ‘ چندرکانت پاٹل اور اپرنابائی ٹھاکور کابھی استقبال کیا جارہا ہے ۔ اس طرح کی اطلاع میئر جئے شری پاوڑے نے دی ہے۔