ناندیڑ: ممنوعہ تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک مومنٹ آف انڈیا (سیمی) کے کارکنوں کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری

ناندیڑ تعلقہ اردھاپور :(شیخ زبیر )دہلی ہائی کورٹ کے جج اور مرکزی حکومت نئی دہلی کے نوٹس کے مطابق ممنوع اسٹوڈنس اسلامک مومنٹ آف انڈیا (سیمی) کے ناندیڑ ضلع کے سات کارکنوں کو اردھاپور پولس اسٹیشن کے دہشت گرد مخالف دستہ نے وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ۔

غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر 1967 ایکٹ کے تحت اسٹوڈنس اسلامک مومنٹ آف انڈیا (سیمی ) پر پابندی عائد کئے جانے کے بعد یہاں کے سیمی کے کارکنان عبدالناصر عبدالقیوم،حیدر جمال غلام دستگیر،ڈاکٹر مولا بخش محمد جعفر شیخ،افروز خان عارف خان پٹھان،محمد مشتاق عبدالباست فلاحی،عبدالعلیم عبدالعزیز شیخ،آصف خان پٹھان جمعہ خان پٹھان ان لوگوں کو پولس انسپکٹر جناب ٹی گٹے کی زیر نگرانی دہشت گرد مخالف دستہ کے نائب پولس افسر ڈی کے جامود کر نے سیمی کے ان کارکنوں کو وجہ بتائو نوٹس جاری کیا۔

واضح ہوکہ گزشتہ فروری میں ہی مرکزی حکومت نے پھر ایک مرتبہ اسٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا ( سیمی ) پر پابندی عائد کردی ہے وزارت داخلہ نے سیمی پر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس تنظیم کو ممنوعہ تنظیم قرار دیا ہے اور اس پر5 سال کے لئے پابندی عائد کی ہے وزارت داخلہ نے سیمی کے خلاف درج 58 کیسوں کی تفصیلات پیش کی ہیں اور سیمی کے کارکنوں پر قومی سلامتی کے لئے خطرہ ظاہر کیا ہے.

Leave a comment