سعودی عرب میں مدینہ منورہ ریجن کی کمشنری العیص میں پیر کو شدید بارش کے بعد وادیوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ الاخباریہ اور سبق نیوز کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے العیص میں گرج چمک اور طوفانی بارش کی پیشگوئی کے ساتھ الرٹ جاری کیا تھا۔ پیر کی صبح بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو بعدازاں طوفانی شکل اختیار کرگیا۔
الاخباریہ کے مطابق بارش سے علاقے کی وادیوں میں سیلاب کیفیت رہی جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
موسلا دھار بارش کے بعد وادیوں سے پانی سڑکوں اور مختلف راستوں پر موجود گاڑیوں اور دیگر چیزوں کو بھی اپنا ساتھ بہا لے گیا۔
#Madinah #rain #madinamunawarrra pic.twitter.com/etmNSAHXI6
— ReformDAO Waraque E Taza News ‘🚀 (@WaraqueTazaUrdu) April 30, 2024
ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے ایک گاڑی سیلابی ریلے میں بہتی جارہی ہے اور بجلی کے کھمبے سے
ٹکرا کر وہاں پھنس گئی۔ سیلابی ریلے درخت بھی بہتے نظر آرہے ہیں۔
مدینہ منورہ اور گرد و نواح میں موسلادھار بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ، بارش کا پانی مسجد نبویؐ اورمسجد قبا میں داخل ہو گیا۔
مدینہ منورہ کے برساتی نالوں میں طغیانی سے نشیبی علاقے زیرآب آ گئے ہیں، درجنوں گاڑیاں بارش کے پانی میں پھنس گئیں۔
سعودی محکمہ موسمیات نےآئندہ دو روز تک وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ حکومت نے فلڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں ایک بار پھر شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اماراتی محکمہ موسمیات کے نمائندے کا کہنا ہے کہ گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کا امکان ہے جبکہ کچھ مقامات پر اولے بھی پڑ سکتے ہیں۔
شہری دفاع کا کہنا تھا کہ بارش کے بعد بھی لوگ وادیوں اور گھاٹیوں کو عبور کرنے کا خطرہ مول نہ لیں۔
🛑حیرت انگیز مناظر.. احد کے پہاڑ سے آبشار جاری ہوگئی..😱
مدینہ منورہ میں⚡⚡⚡ طوفانی بارشوں⛈️ کے بعد انتہائی حیرت انگیز منظر دیکھنے کو ملے جب جبل احد کے بلند مقام سے صاف پانی کی آبشار جاری ہوگئی..pic.twitter.com/h1QkScPNiR
— PakWeather.com (@Pak_Weather) April 30, 2024
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے العیص میں پیر کو شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ دوپہر بارہ بجے سے شروع ہوا جو رات گئے تک جاری رہا۔
علاوہ ازیں العیص کمشنری میں پیر کو ہونے والی بارش کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔