ناندیڑ: مذبحہ خانے کی سمت جارہے 20جانور ضبط‘ 4 افراد حراست میں!

ناندیڑ:11جولائی۔( ورق تازہ نیوز)مدکھیڑ کے پی آئی سوہن ماچھرے کی قیادت میں ٹیم نے 10جولائی کی شب ایک بجے 20گﺅونش کے دو چھوٹے ٹیمپوکوتعاقب کرکے پکڑ لیاہے ۔پولس نے 5لاکھ90ہزار روپیوں کامال ضبط کیاگیا ہے ۔اس معاملے میں سوہن ماچھرے کی رہنمائی میں تفتیش کررہے اسسٹنٹ پی آئی نارائن شندے نے اتول سریش ساکن لہاری تعلقہ حدگاوں‘محمد خلیل محمد پاشوقریشی ساکن مدکھیڑ ‘بالاجی رمیش ساکن ملہاری تعلقہ حدگاوں ‘ گوپال سنجے ساکن وڈگاوں ان چاروں کے خلاف مقدمہ درج کیاہے۔ 20 جانور مہندر ا میکس و چھوٹاہاتھی گاڑی میں باندھ کر منتقل کئے جارہے تھے ۔ پولس نے ان جانوروں کو رہا کرکے کولہا گاوں کے گاوشالہ میں منتقل کردیا ۔ ان میں سے دو مویشی مرنے کی حالت میں پائے گئے اسلئے انھیں ڈاکٹر کی موجودگی میں پولس اسٹیشن میں رکھا گیا ہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading