ناندیڑ:آسنا ندی کے قریب سے جارہے راہگیروں کو لوٹنے والے لٹیرے ایل سی بی کی گرفت میں!

ناندیڑ:11جولائی۔( ورق تازہ نیوز) 22جون 2019ءکو شام چھ بجے آسنا ندی پُل کے قریب سے گرودوارہ تا دشمیش پٹرول پمپ کے درمیان اردھاپور روڈ ‘ پنپل گاوں کے فریاد گنیش پریم راج دیشمکھ اپنی موٹر سائیکل پر بہن کے ساتھ گاوں کی سمت جارہے تھے اس وقت اسپلینڈر موٹر سائیکل پر سوارتین نامعلوم افراد نے انکی گاڑی کو روک دیا اور Vivo کمپنی کا موبائل فون جبراً چھین لیا تھااس معاملے میں اردھاپور پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیا تھا ۔

گزشتہ دوتاتین ماہ کے دوران آسنا ندی پُل کے پاس سے گزرنے والے موٹرسائیکل سواروں کو روک کر انھیں لوٹنے کی وارداتیں رونما ہورہی تھی ۔ اسلئے ایس پی اور ایڈیشنل ایس پی کی رہنمائی میں لوکل کرائم برانچ نناندیڑ نے اس جانب خصوصی توجہ دیتے ہوئے لٹیروں کی گرفتاری کیلئے کوشش تیز کردی ۔آج 11جولای کو ایل سی بی دستہ کو خفیہ ذرائع سے اطلااع ملی کہ پندرہ دن قبل گرودوارہ تا دشمیش پٹرول پمپ کے درمیان رونما ہوئی لوٹ مار کی واردات میں ملوث محمد عاصم پی وی آر ناندیڑ میں اور راہول کوریل بالاگھاٹ تعلقہ احمدپور ضلع لاتور یہاں کی شوگر فیکٹری میں بھنگار کا کام کررہے ہیں ۔پولس نے فی الفور کاروائی کرتے ہوئے پی ایس آئی بھارتی و انکی ٹیم نے دونوں ملزمین کو انکے مقامات سے حراست میں لے لیا ۔پولس نے دونوں ملزمین سے پوچھ تاچھ کی جس میں انھوں نے اپنے جرم کا اقبال کرلیا او ر چوری کے دو موبائل فون بھی ضبط کئے گئے اور جرم میں استعمال اسپلینڈر موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ۔دونوں ملزمین کو مزید کاروائی کیلئے اردھاپور پولس کے سپرد کیاگیا ہے ۔ یہ دونوں ملزمین آسنا ندی پُل کے پاس اندھیرے کافائدہ اٹھاکر موٹرسائیکل سواروں کو لوٹ لیتے تھے۔پولس تفتیش میں ان سے مزید جرائم کاانکشاف ممکن ہے ۔ ایل سی بی نے ایس پی سنجے جادھو ‘ ایڈیشن ایس پی اکشے شندے ‘ابھیجت فسکے دی واے ایس پی ‘کی رہنمائی میں پی آئی سنیل نکاڑجے کی قیادت میں اے پی آئی بھارتی ‘ ہیڈ کانسٹیبل کلکرنی ‘ افضل پٹھان ‘ شیخ جاوید ‘ برہمانند ‘ شیلیش ‘گنگلوار ‘ ٹیکاڑے ‘ شیخ کلیم ان ملازمین نے انجام دی.

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading