وراٹ، یہ قسمت کی بات تھی: عامر خان

بھارتی ٹیم کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد میڈیا میں یہ افواہیں گردش کرنے لگیں کہ وکٹ کیپر اور سابق کپتان دھونی نے کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
واشنگٹن —

ورلڈ کپ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف بھارت کی شکست کے بعد متعدد بھارتی فلمی شخصیات نے اپنے رد عمل کا اظہار کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا ہے۔

فلم سٹار عامر خان نے ایک ٹوئٹ میں بھارتی ٹیم اور بھارت کے کپتان وراٹ کوہلی کے نام ایک پیغام میں کہا کہ یہ دن بھارتی ٹیم کے لیے سازگار ثابت نہ ہوا اور ہو سکتا ہے کہ بھارتی ٹیم کی شکست میں موسم کا بھی عمل دخل رہا ہو۔

انہوں نے لکھا، ’’وراٹ! یہ قسمت کی بات تھی۔ یہ ہمارا دن ہی نہیں تھا۔ میرے لیے بھارت اسی وقت ورلڈ کپ جیت چکا تھا جب وہ لیگ میچوں کے بعد سر فہرست رہتے ہوئے سیمی فائنل میں پہنچا تھا۔‘‘

انہوں نے بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل پیش کیا۔ کاش ایک روز پہلے وہاں بارش نہ ہوئی ہوتی اور میچ کا نتیجہ مختلف ہوتا۔ تاہم، ہمیں اپنی ٹیم پر فخر ہے۔

اداکار رشی کپور نے اپنی ٹوئٹ میں کہا، ’’نیوزی لینڈ، آپ اچھا کھیلے۔ بھارت، آپ بھی اچھا کھیلے۔ کمزور ٹیم یہ میچ جیت گئی۔‘‘

بشکریہ- وائس آف امریکہ یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. اصل لنک

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading