ناندیڑ: مدرس محمد مقتدرفاروقی (وسیم سر) کا انتقال

ناندیڑ:5/ اپریل( ورقِ تازہ نیوز) مدینۃ العلوم ہائی اسکول مدینہ نگرناندیڑکے معلم محمدمقتدر فاروقی ( وسیم سر )عمر 54 سال کاآج بروز بدھ 5اپریل مطابق13رمضان المبارک کی شب آٹھ بجے حیدرآباد سےناندیڑ سفر کے دوران انتقال ہوگیا ۔حیدر آباد کے خانگی اسپتال میںان کے پیٹ کا آپریشن ہواتھا ۔

آپریشن کے بعدانھیں ایمبولنس میں ناندیڑ لایاجارہاتھاچنانچہ راستے میں ہی اُن کی روح قفسِ عنصری سے پرواز کرگئی۔مرحوم کے والد ایڈوکیٹ عبدالزاق فاروقی نے اس خبرغم کی اطلاع دی ۔

نمازہ جناز کل جمعرات کو صبحِ گیارہ بجے بڑی درگاہ مسجد گاڑی پورہ میں ادا کی جائے گی اور اسی سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی۔

عبدالمقتدرفاروقی چند دنوں سے علیل تھے ۔ان کے پسماندگان میں والدین ٗاہلیہ ٗ دو لڑکے ٗایک لڑکی ٗدوبھائی اورتین بہنیں ہیں ۔خداوند قدوس سے دعا ہے کہ وہ  مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے ۔پسماندگان کودائمی صبر وتحمل عطاء کرے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading