آج اور کل ناندیڑ ضلع میں تیزہواﺅں کے ساتھ بارش

ناندیڑ:5۔اپریل(ورق تازہ نیوز) علاقائی موسمیاتی مرکز، ممبئی کی طرف سے دی گئی ہدایات کے مطابق، 6 اپریل 2023 کے لیے یلو الرٹ اور 7 اپریل 2023 کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ 6 اپریل کو، ضلع میں الگ الگ مقامات پر 30 سے ??40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیںچلیں گی۔ بجلی کی کڑک اور چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے۔

7 اپریل کو ضلع میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور ڑالہ باری کا امکان ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔ گرج چمک کے ساتھ گھروں سے باہر جانے سے گریز کریں۔

اگر آپ کسی کھلے علاقے میں ہیں اور آس پاس کوئی پناہ گاہ نہیں ہے تو کسی نشیبی علاقے میں جائیں اور اپنے گھٹنوں پر سر رکھ کر بیٹھ جائیں۔

اگر آسمان پر بجلی چمکتی ہے تو گھر کے اندر یا کسی محفوظ عمارت میں پناہ لیں۔ بالکونی، چھت یا گھر کے باہر نہ رکیں۔ اگر آپ گھر پر ہیں اور گھر میں بجلی کے آلات ہیں تو انہیں فوری طور پر بند کر دیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading