ناندیڑ: 5/ اپریل (ورقِ تازہ نیوز)- ملک بھر میں کورونا انفیکشن کا پھیلاؤ ایک بار پھر بڑھنے لگا ہے۔ ناندیڑ ضلع میں گزشتہ ماہ سے آج تک کووڈ کے کل 30 مریض پائے گئے ہیں۔
کووڈ اور انفلوئنزا کی بیماریوں کے خلاف احتیاطی اقدامات ضلع میں تمام سطحوں پر شروع کیے گئے ہیں۔اس طرح کی اطلاع ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بالاجی شندے نے دی۔
گزشتہ ماہ سے لے کر آج تک ضلع میں کووڈ کے کل 30 مریض پائے گئے ہیں۔ ان میں سے 19 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
3 مریض ڈاکٹر شنکر راؤ چوہان سرکاری ا ہسپتال وشنو پوری ناندیڑ میں زیر علاج ہیں۔ 8 مریضوں کو ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔