ناندیڑ:لڑکی کوفروخت کرنے کے معاملے میں دو سال سے مفرور ملزم گرفتار

ناندیڑ:11جنوری( ورق تازہ نیوز) ایس پی سنجے جادھو اور ایڈیشنل ایس پی اکشے شندے نے لوکل کرائم برانچ نان دیڑ کے پی آئی سنیل نکاڑجے کو ہدایت دی تھی کہ مفرور و مطلوب ملزمین کی گرفتاری کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں جس کے بعد ایل سی بی نے ایک دستہ تشکیل دیاتھا جس نے مدھیہ پردیش میں لکڑی کو فروخت کرنے کے معاملے میں دو سالوں سے مفرور ملزم کوگرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔

بھوکر پولس اسٹیشن میں جرم نمبر 188/18 دفعہ 363‘366‘342‘376(R)(H)‘ 504‘506‘ 34 کے علاوہ انسداد پسماندہ ذات طبقات تشدد ایکٹ کے تحت ملزم وٹھل دت رام جی راکھونڈے عمر 40 سال ساکن شینبولی تعلقہ مدکھیڑضلع ناندیڑ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیاتھا ۔اسکے خلاف بھوکر تعلقہ کے موضع آمدری سے ایک لڑکی کو مدھیہ پردیش کے شیڑگاو¿ں میں کچھ رقم کے عوض فروخت کرنے پر مقدمہ درج کیاگیاتھا ۔ ایل سی بی دستہ کو اطلاع ملی کہ 10جنوری 2019یءکو دو سال سے مفرور وٹھل دت رام جی ناندیڑ شہر کے شیواجی پتلہ پوسٹ آفس کے قریب سڑک کے کنارے کھڑا ہے ۔

پولس نے فی الفور جال بچھاکر ملزم کو حراست میں لیا ۔اُس نے پولس کو بتایا کہ کس طرح اُس نے اورساتھی نے مل کر بھوکرتعلقہ سے ایک لڑکی کومدھیہ پردیش لے جاکر فروخت کردیاتھا ۔ ایل سی بی نے ملزم کوگرفتار کرنے کے بعد بھوکر پولس کے سپرد کیا ہے ۔ اس کاروائی میں ایل سی بی کے اے پی آئی ونوددگھورے ‘ پی ایس آئی سدانند واگھمارے ‘ پولس نائیک راجو پانگریکر‘ کانسٹیبل بالاجی ساتپوتے ] تاناجی یڑگے ] شیخ جاوید ‘ وجئے آڈے ‘ معاون انسپکٹرشاہو‘ رمیش کھاڈے ‘ پولس نائیک دارا سنگھ راٹھوڑ‘ گھنگروسنگھ ٹاک نے حصہ لیا ۔اس کارکردگی پر ایس پی سنجے جادھو ‘ایڈیشنل ایس پی اکشے شندے و پی آئی سنیل نکاڑجے نے ایل سی بی دستہ کو مبارکباد دی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading