ناندیڑ فلاور مارکٹ میں عید ملن پروگرام

ناندیڑ: آج بتاریخ 18جون 2019ء بروز منگل دوپہر 12:00 بجے ہول سیل فلاور ایسوسیشن کی جانب سے ناندیڑ فلاور مارکیٹ(ہنگولی گیٹ ) پر عید ملن پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ فلاور مارکیٹ ہنگولی گیٹ ناندیڑ پر روزانہ ناندیڑ کے تمام تعلقہ جات سے تقریباً 500 کسان بھائی پھول فروخت کرنے آتے ہیں، ان سے پھول کی خریدی مسلمان بھائی کرتے ہیں اس لحاظ سے ناندیڑ کا فلاور مارکٹ ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب کا اعلیٰ نمونہ نظر آتا ہے۔

اور آج عید ملن کے پروگرام میں پھولوں کا مارکٹ حقیقی معنوں میں ؂
” گلہائے رنگا رنگ سے ہے رونق چمن” کے مصداق نظر آرہا تھا۔
تمام ہی مسلم بیوپاریوں نے ہندو بھائیوں کیلئے شیر خورمہ کی ضیافت کا اہتمام کیا تھا۔

پروگرام میں مجید خان ریٹائیرڈ اے۔ ڈی آئی۔ اور جماعت اسلامی ناندیڑ کے شعبہ دعوت کے سیکریٹری نے اسلام کی بنیادی تعلیمات پہنچائی اور ساتھ ہی روزہ رمضان اور عید الفطر سے متعلق تمام تفیصلات پیش کیں، اور بتایا کہ دنیاوی و آخری کامیابی صرف اور صرف اسلام ہی سے ممکن ہے۔ پروگرام میں تمام ہی شرکاء کو مراٹھی زبان میں اسلام کی بنیادی تعلیمات پر مشتمل کتابیں (تقریباً 600کتابیں) تقسیم کی گئیں۔ اسکے بعد برادران وطن کی جانب سے اسلام کے متعلق اشکالات کو دور کیا۔ اور تمام ہی سوالات کے تسلی بخش جوابات دیئے۔

آخر میں شیر خورمہ اور آلو بریانی سے تمام ہی شرکاء کی ضیافت کی گئی 300 سے زائد برادران وطن شریک رہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading