کوپل،18جون. کرناٹک میں کوپل ضلع کے ہنچنل گاوں میں پیر کی دیر رات ایک خاتون نے اپنے تین بچوں کو مارنے کے بعد خودکشی کرلی۔پولیس نے منگل کو بتایا کہ واقعہ کی اطلاع آج صبح ملی۔ مرنے والے کی شناخت یلما (30) اور اس کے بچوں کی شناخت اکشتا(07)، کاویا(04) اور ناگراج (02) کے طورپر کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ خاتون نے سب سے پہلے اپنی دونوں بیٹیوں کو پانی سے بھاری بالٹی میں ڈبوکرمار ڈالا۔ پھر اپنے بیٹے کو پانی کی ٹنکی میں پھینکنے کے بعد خود پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔خاتون کا شوہر امیش واقعہ کے بعدسے فرار ہے جسے تلاش کیا جارہا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ واقعہ کے وقت وہ گھر کے باہر سورہا تھا۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔