ناندیڑ ضلع کی اہم خبریں

این ایس بی کالج ناندیڑ کے شعبہ اردوکے زیراہتمام
بیرونی ومقامی ادیبوں‘شاعروں ‘صحافیوں کاجلسہ اعتراف خدمات
ناندیڑ:14۔جنوری۔(ورق تازہ نیوز)نیتاجی سبھا ش چندر بوس کالج کے شعبہ اردو کے زیراہتمام 12جنوری کو دوپہر ساڑھے بارہ بجے کالج کے آئی سی ٹی ہال میں اردو ادب کے بیرونی و مقامی ادیبوں ‘شاعروں ‘صحافیوں ‘معلمین کے اعزاز میں جلسہ اعتراف خدمات منعقد ہوا ۔کالج کی سوسائٹی ابھینوبھارت شکشن سنستھاکے صدر بالا صاحب پانڈے کے ہاتھوں سبھی فنکاروں کوگلدستہ ،میمنٹو دے کر شال پوشی ککے انھیں تہنیت پیش کی ۔

جن فنکاروں کی خدمات کااعتراف کیاگیا ان میں حیدرآباد کے پروفیسر مجید بیدار ‘پروفیسرنسیم الدین فریس‘ پروفیسر فضل اللہ مکرم ‘جلگاوں کے ڈاکٹر سیدشجاعت علی ‘ناندیڑ کے(سابق صدر شعبہ اردو این ایس بی کالج)‘ڈاکٹر سید سجاداحمدخاں ‘الحاج محمد کمال الدین صدیقی ‘الحاج سعدا لدین صدیقی ‘ محمدتقی(صحافی) ‘ پروفیسر یونس فہمی ‘ڈاکٹرفہیم احمدصدیقی ‘ڈاکٹر صدیقی رئیس النساء بیگم ‘اور محمد نقی شاداب(صحافی) شمار ہے ۔ اس تہنیتی جلسہ کی نظامت کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر نورالامین نے بہ خوبی انجام دئیے ۔

پربھاگ 13۔ڈی چوپالہ مدینہ نگر کے ضمنی چناو
ظفرعلی خاں کاواحد پرچہ نامزدگی داخل
ناندیڑ:14۔جنوری۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑ واگھالہ میونسپل کارپوریشن کے پربھاگ نمبر 13 ۔ڈی چوپالہ مدینہ نگر کے ضمنی انتخابات 2020 کے نوٹیفکیشن کی اجرائی کے ساتھ ہی آج 14جنوری سے امیدواروں کے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کاعمل شروع ہوچکا ہے ۔آج پٹھان ظفر علی خاں کا واحد پرچہ نامزدگی داخل کیاگیاانھوں نے انڈین ڈیموکریٹیک موومنٹ پارٹی کی جانب سے اپنا پرچہ داخل کیا ۔ واضح ہو کہ پرچہ نامزدگیاں 21جنوری کی دوپہر تین بجے تک قبول کی جائیں گی ۔ اور نامزدگیاں واپس لینے کی آخری تاریخ 24جنوری مقرر ہے ۔ پولنگ 6 فروری کوہوگی اورووٹوں کی گنتی 7فروری کوصبح دس بجے ہوگی ۔

مولانا آزادوچار منچ کے عہدیداران ‘ممبران و ورکرس کی تربیت کےلئے
حسین دلوائی کی سرپرستی میں اورنگ آباد میں 23جنوری سے سہ روزہ تربیتی کیمپ
ممبئی:14۔جنوری۔(ورق تازہ نیوز)مولانا آزاد وچار منچ مہاراشٹر کے تمام ضلعی ممبران ‘عہدیداران اور ورکرس کی تربیت کےلئے اورنگ آباد میں 23‘24اور25 جنوری کو ایک شاندار تربیتی کیمپ کاانعقاد عمل میں آرہا ہے ۔ ایم جی ایم اسپورٹس کامپلکس ‘اورنگ آباد میں منعقد ہونے والے اس کیمپ میں ریاست تقریبا اضلاع سے تنظیم کے ممبران عہدیداران اور عام اراکین کے علاوہ دیگر خواہشمند افراد بھی شرکت کررہے ہیں۔منچ کے مہاراشٹر ریاستی نائب صدر یوسف انصاری نے بتایا کہ یہ تربیتی کیمپ تنظیم کے بانی اور صدر حسین دلوائی(رکن راجیہ سبھا) کی سرپرستی اور قیادت میں ہورہا ہے جس میں مختلف شعبہ علوم سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کے لکچرر اورتقاریر ہوں گی ۔ کیمپ میں نوجوانوں اورقوانین کو خصوصیت سے شریک کیاجارہا ہے ۔ عمدہ تربیت یافتہ افراد کواانعامات سے بھی نوازا جائے گا۔ کیمپ کا افتتاح اجلاس 23جنوری کی صبح نو بجے رکھاگیا ہے جس میں اہم سیاسی ‘سماجی ‘اورمذہبی رہنماوںں کے علاوہ دانشواران کو مہمانا ن خصوصی کی حیثیت سے مدعو کیاگیا ہے۔ناندیڑضلع سے مولانا آزادوچار منچ کے ضلع صدر یوسف خاں پٹیل کی رہنمائی میں ضلع اور تعلقہ کے عہدیداران ‘ممبران ‘اور ورکرس کاکارواں 22جنوری کو ٹرین سے اورنگ آباد روانہ ہورہاہے ۔ ایسے افرادجو وچار منچ کے رکن نہیںمگر تربیتی کیمپ میںشرکت کے خواہشمند ہیں وہ یوسف خاں پٹیل موبائل نمبر932531417۔ 9422187576 سے ربط پیدا کریں۔
پربھنی میںعرس کی نمائش کے تعمیراتی کام کا افتتاح
پربھنی:(حمید ملک کے ذریعہ)قومی یکجہتی کی علامت سمجھے جانے والے حضرت سید شاہ تراب الحق رحمتہ اللہ علیہ کا عرس 7 فروری2020 سے شروع ہورہاہے ، اور اس عرس کی نمائش کے تعمیراتی کام کا افتتاح احمد رضا کے ہاتھوں14 جنوری کو صبح 11بجے کیاگیا ۔عر س میں ریاست بھر اور دیگر ریاستوں سے عقیدت مندو زائرین شرکت کرتے ہیں۔ سید شاہ تراب الحق کوتورت پیر بابا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ 2 فروری سے عرس کاآغاز ہورہا ہے اسلئے نمائش کے تعمیراتی کام کا آغاز کردیا گیا ہے ۔جس میں750دوکانیں تعمیر کرنے کاحکم مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ اورنگ آباد نے دیا ہے ۔اس موقع پر ستار خان ،نمائش گتہ دار شیخ افتخار ، افسر خان ، فیروز بابا ، سکھارام ، جواہر پدمگیروار ، شیخ شاہد وغیرہ موجود تھے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading