ناندیڑ ضلع کانگریس کے نئے کارگزار صدور اور ترجمان ،شہر بلاک صدر کا انتخاب

ناندیڑ:28/ فروری ۔( ورق تازہ نیوز) ناندیڑ ضلع کانگرس کمیٹی کیے نئے ضلع کارگزار صدور اور ترجمان کے علاوہ نئے شہر بلاک صدر کا انتخاب آج ممبئی میں کانگرس پارٹی کے ریاستی صدر جناب نانا پٹولے نے کیا ہے۔

آج ممبئی میں اس ضمن میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ناندیڑ ضلع کانگرس کمیٹی کو برخاست کر دیا گیا ہے اور نئے کارگزار صدور بنائے گئے ہیں۔جن میں بالاجی گوئند راؤ چوہان ،دنیش یشونت نکھاتے ،سبھاش رستم پاٹل شامل ہیں۔

اس کے علاؤہ ضلع ترجمان کے عہدے پر جناب منتجیب الدین اور شہر بلاک صدر کے عہدے پر سبھاش گوئند راؤ رائبولے کا انتخاب عمل میں آیا ہے ۔ممبئی سے ملی رپورٹ کے مطابق یشپال بھینگے سر بھی کانگریس میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading