ناندیڑ:21۔جون (ورق تازہ نیوز)- ضلع میں آج موصول ہونے والی 168 رپورٹس میں سے 5 رپورٹس آر ٹی پی سی آر کی تحقیقات میں کوروناسے متاثر پائی گئی ہیں۔ اس طرح ضلع میں اب تک مریضوں کی کل تعداد 1 لاکھ 2 ہزار 828 تکک پہنچ گئی ہے جن میں سے 1 لاکھ 127 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
اس وقت 9 مریض زیر علاج ہیں۔ضلع میں اب تک کورونا سے 2 ہزار 692 مریض فوت ہوئے ہیں۔دریں ا ثنا ناندیڑ میونسپل کارپوریشن حدود کے تین مریضوں کو علاج کے بعد چھٹی دے دی گئی۔ آج ناندیڑ میونسپل کارپوریشن حدود 4، حدگاؤں 1 سمیت کل 5 کورونا کے مریض پائے گئے