ناندیڑ شہر کی خبریں 7 فروری 2019

ناندیڑ: رئیس پاشاہ کی قیادت میں غیر مجازقبضہ جات کے خلاف کاروائی جاری

ناندیڑ:7فروری( ورق تازہ نیوز)ناندیڑ شہر میونسپل کارپوریشن کے محکمے تجاوزات ہٹا و¿نے آج 7 فروری کو ریلوے اسٹیشن راستہ ‘گوگل نگر کے بازو ‘شواجی نگر کی پھولوں کی دکانوں کے علاوہ ورکشاپ‘ سرینگر راج کارنر علاقوں میںغیر مجازقبضہ جات کے خلاف اپنی کارروائی انجام دی۔ ان علاقوں میں فٹ پاتھ اور سڑکوں کے کنارے دکانداروں ہاتھ گاڑی والوں نے قبضہ کرلیاتھا جس کی وجہ سے ٹرافک کے مسائل اور پیدل راہگیروں کو بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔فٹ پاتھ اور سڑک کے کنارے ہاتھ گاڑی و دیگر خونچہ فروشوں کے خلاف بھی کارروائی کرکے ان کا سامان ضبط کیا گیا ہے ۔یہ کارروائی کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی رہنمائی میں کی گئی جس میں محکمہ غیرمجاز تجاوزات ہٹاو¿ دستہ کے سربراہ جناب رئیس پاشاہ (فائربریگیڈ آفیسر) اسسٹنٹ کمشنر سدھیر انگولے‘ اسسٹنٹ کمشنر ولاس پنچال کے علاوہ اس دستے میں شامل دیگر افسران و ملازمین نے انجام دی ۔ اس کے علاوہ محکمہ پولیس کے تجاوزات ہٹاو¿د ستہ کے سربراہ انسپکٹر قاضی اور ان کے معاونین نے بھی اہم رول ادا کیا۔ واضح رہے کہ شہر میں گزشتہ دو ہفتوں سے غیر مجاز تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی جا رہی ہے جس میں کارپورشن کافی حد تک کامیابی حاصل کر لی ہے ۔اس محکمہ کے سربراہ جناب رئیس پاشا ہ بالکل غیر جانبدارانہ طور پر اپنی کاروائی انجام دے رہے ہیں اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے تمام کارروائی کررہے ہیں۔

ناندیڑ: اتوارہ زون میں ٹرانسپورٹ گودام سیل اورنل کنکشن منقطع

ناندیڑ:7فروری( ورق تازہ نیوز)شہر میں کارپوریشن کی جانب سے فی الحال ٹیکس کی عدم ادائیگی کرنے والوں کے خلاف خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے اس کے تحت گزشتہ چند روز میں املاک مالکان کے خلاف کارروائی کر کے ان کی املاک کو سیل کیا گیا ہے ۔آج 7 فروری کو قدیم شہر کے زون نمبر 5 اتوارہ کے تحت املاک نمبر 6-2-207 پر ٹیکس کے چارلاکھ روپے باقی تھے اس املاک کے مالک نے رقمم کا چیک دیے دیا جبکہ املاک نمبر 9-7-608/Tکی جانب ٹیکس کے چھ لاکھ تین ہزار 828روپے بقایا تھے اس لئے ٹیپوسلطان روڈ کے گوداوری کالونی میں واقع ٹرانسپورٹ کے سیل کردیا گیا ۔اس کے علاوہ املاک نمبر 6-2-206 پر چار لاکھ 33 ہزار آٹھ سو روپیے بقایا تھے اس لئے اس جائیدادمیں موجود نل کنکشن کو منقطع کردیا گیا ۔اس طرح آج قدیم شہر میں زون نمبر 5 اتوارہ کے تحت یہ کارروائی انجام دی گئی۔

میونسپل کمشنر لہوجی مالی کی رہنمائی میں ڈپٹی کمشنر ستپال سنگھ سندھو اور زونل آفیسر اتوارہ کے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر فرحت اللہ بیگ کی رہنمائی میں ضبطی دستے کے چیف پدماکر کوڑے‘ عبدالحبیب ‘سیدقدیر حسین‘ راجش یڑکے’ آصف خان فاروق محمد جیلانی و دیگر ملازمین نے حصہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر سندھو نے شہریان سے اپیل کی ہے وہ اپنے بقایا جائیداد ٹیکس کوفی الفور ادا کرے اور کارپوریشن کا تعاون کرتے ہوئے ضبطی کی کارروائی سے محفوظ رہیں۔

ناندیڑ: پٹاخوں کی آواز والی 28 بلٹ گاڑیوں کے خلاف کاروائی

ناندیڑ:7فروری( ورق تازہ نیوز)ناندیڑ میں کئی دنوں سے بلٹ گاڑیوں کا رواج بڑھ گیا ہے لیکن کچھ افراد ان گاڑیوں کے سائلنسر کو نکال کر پٹاخوں کی آواز والا سائلنسر لگا رہے ہیں جس کی وجہ سے شہریان پریشان ہیں۔ ناندیڑشہر ٹریفک پولیس نے پٹاخوں کی آواز نکالنے والی ا ن گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 28 گاڑیوں کو پکڑا ہے اور ان سے 54 ہزار روپیوں کا جرمانہ وصول کیا ہے اس کے علاوہ ان گاڑیوں سے ان پٹاخوں والے سائلنسر کو نکال کر کمپنی کا اصل سائلنسر بھی لگایا ہے۔ ناندیڑمیں نوجوان نسل اپنی بلٹ گاڑیوں کو ایسے سائلنسر لگا رہے ہیں جس سے پٹاخوں کی طرح آوازنکلتی ہے یہ آوازیں سارے علاقے کو دہلا دیتی ہے جبکہ سڑک سے گزرنے والی خواتین ‘چھوٹے بچے اور معمر افراد کافی پریشانی ہیں۔یفک پولیس نے روڈ سیفٹی ویک کے تحت ناندیڑشہر میں زوردار آواز کرنے والی 28 بلٹ گاڑیوں کو پکڑ کرانھیں پولیس ہیڈکوارٹر منتقل کیااوریہاں پرایک میکانیک کوطلب کرکے تمام گاڑیوںسے پٹاخوں کی آواز والے سائلنسر نکال کر کمپنی سے آیاسائلنسر نصب کیا۔ ٹریفک پولیس نے ایسے گاڑی والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں سے زوردار آواز والے سیلنسر نکال دیں اور کمپنی کا سائلنسرنصب کریں ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

شہر میں نوجوان پر جان لیوا حملہ کر کے قتل کرنے کی کوشش

ناندیڑ:7فروری( ورق تازہ نیوز)ناندیڑ شہر کے بھاگےہ نگر پولیس اسٹیشن حدودکے وامن نگر میں کل دوپہر ایک نوجوان پر لوہے کی سلاخ اور خنجر سے حملہ کر کے جان سے مارنے کی کوشش کی گئی۔ اس کے علاوہ اس کے ساتھ موجود بھائی کو بھی مارپیٹ کر کے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔ بھاگیہ نگر پولیس اسٹیشن میں فریادی شریناتھ بالا جی عمر 24 سال نے شکایت درج کروائی گئی۔ وہ 6فروری کو دوپہر دو تا تین بجے کے درمیان اپنے بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر وامن نگرسے جا رہا تھا اس وقت کچھ نوجوان نے پرانے جھگڑے کے معاملے پر فریادی کی موٹر سائیکل کو روک کر اس کی گردن پر لوہے کی سلاخ سے وار کر دیا جبکہ سینے پر خنجر وار کرکے قتل کرنے کی کوشش کی اورفریادی کے بھائی نے جب معاملے کو رفع دفع کرنے کی کوشش کی تو اس سے بھی مارپیٹ کر کے جان سے مارنے کی دھمکی دی ۔اس معاملے میں پولیس نے ملزمان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 307 ،34 کے تحت جرم درج کیا ہے اس کے علاوہ آرمس ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ کا اندراج کیا گیا ہے سرکل انسپکٹر ایس کاکڑے اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading