نیوگھا(ضلع احمد نگر):7مئی( ورق تازہ نیوز)بیٹی کے بین المذہبی شادی کرنے پروالد نے اپنی19سالہ بیٹی اور 23 سال کے دامادکو کمرے میںبندکرکے دونوں پرگیاس تیل چھڑک کر زندہ جلادیا ۔یہ واقعہ یکم مئی کی دوپہر موضع پارنیر میں پیش آیا ۔ پولس نے لڑکی کے مامااورچاچا کوگرفتار کرلیا ہے جبکہ والدفرار بتایاجاتا ہے ۔ شدید زخمی لڑکی رکمنی علاج کے دوران اسپتال میںچل بسی جبکہ اس کے شوہر منگیش چندرکانت رن سنگھ 23سال کاعلاج پونا کے سسون اسپتال میں جاری ہے ۔اس دل دہلادینے و الے واقعہ کے بعد پارنیر گاو ں اور تعلقہ نیوگھا میں سنسنی پھیل گئی ہے ۔واقعہ کی تفصیل یوں ہے کہ رکمنی اور منگیش چندرکانت کو ایک دوسرے سے محبت ہوگئی تھی اوردونوں شادی کرناچاہتے تھے لین رکمنی کے والدین اورخاندان کے افراد اس شادی کے شدید مخالف تھے اس کے باوجود دونوں نے چپکے سے چھ ماہ قبل شادی کرلی تھی ۔منگیش مزدور ہے اور وہ مکانوں کی تعمیر کا کام کرتا ہے ۔رکمنی کے والد راما رام پھل بھرپتہ ‘ چچا سریندر کمار اورماما گھنشام موہن اس شادی کے مخالف تھے چنانچہ کچھ دن قبل ہی رکمنی اور منگیش میں معمولی بات پرجھگڑا بھی ہواتھا ۔ یکم مئی کو منگیش اپنی بیوی رکمنی کوواپس اپنے ساتھ لے جانے پارنیر گاوں آیاتھا ۔رکمنی کے والد ‘ماما اور چاچا نے رکمنی کوواپس بھیجنے سے انکار کردیاتھا لیکن رکمنی اپنے شوہر کے ساتھ جانے کےلئے تیار تھی ۔ اس کے بعد تینوں نے مل کررکمنی اور اس کے شوہر کوایک کمرے میں قید کردیااور ان پرگیاس تیل ڈال کرزندہ جلادیا ۔
یہ دیکھتے ہی پڑوسیی مدد کے لئے آئے اور اُنھوں نے دونوں کوشدید زخمی حالت میںا سپتال میںشریک کیا ۔رکمنی زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی اورر منگیش کاعلاج جاری ہے۔جب پولس کو اطلاع ملی توانھوں نے چاچااورماماکوگرفتار کرکے حوالات میںڈال دیاجبکہ والد فرار ہے۔
ہلال نگر میں70 کلوگائے کاگوشت ضبط ‘ ملزم گرفتار
نیوناندیڑ:7مئی( ورق تازہ نیوز)بروزاتوار ۵ مئی کو شہر کے ہلال نگر میں غیر قانونی طور پرگائے کاگوشت فروخت کرنے و الے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے اورپولس نے اسکے قبضہ سے 70کلوگائے کاگوشت ضبط کیا ہے۔دیہی پولس اسٹیشن کے پولس ملازمین اتوار کی شام گشت کررہے تھے کہ انھیں خفیہ طور پراطلاع ملی کہ ہلال نگر میںگائے کاذبحہ کرکے اس کاگوشت فروخت کیاجارہا ہے ۔پولس دستہ نے جب چھاپہ مارا تو اسے محمد مصطفی عبدالرشید عمر 32 سال اپنے مکان میںگائے کاگوشت فروخت کرتا ہوا ملا ۔پولس نے فوری است اپنی حراست میں لے لیا۔ پولس نے جائے واقعہ سے 70 کلو سے زائد کاگوشت ایک لوہے کی کتی اورکلہاڑی کو ضبط کرلیا ۔ اینیمل ہسبنڈری آفسیر نے جائے واقعہ کا پنچنامہ کیاجس کے بعدپولس نے ملزم کے خلاف دیہی پولس اسٹیشن میں جرم درج کیا ۔ اس معاملے کی تفتیش حوالدار سید محمود کررہے ہیں۔
ناندیڑ۔بنگلورو ایکسپریس کوزیادہ آرام دہ ایل ایچ بی کوچ
ناندیڑ:7مئی( ورق تازہ نیوز)حضور صاحب ناندیڑ ریلوے اسٹیشن سے روزانہ بنگلور کے لئے چلنے والی بنگلورو ایکسپریس کوآج 7مئی سے نئے زیادہ آرام دہ ایل ایچ بی کوچس جوڑنے سے مسافروں میںخوشی کااظہار کیاجارہا ہے ۔ یہ نئے کوچس میں مسافروںں نے آج 7 مئی سے سفر شروع کردیاہے ۔ ایکسپریس گاڑی نمبر 16594/ 16593 حضور صاحب ناندیڑ ۔بنگلورو ۔حضور صاحب ناندیڑ۔بنگلورو ایکسپریس کو آج 7 مئی کوبنگلورو سے چلنے والی ایکسپریس کو نئے ایل ایچ بی کوچس جوڑ دئےے گئے ہیں جبکہ ناندیڑ سے چلنے والی ایکسپریس کو 9مئی کویہ کوچیس جوڑے جائیںگے۔ ایل ایچ بی کوچیس لنکے ہاف مین بوسیچ جرمن کمپنی نے تیار کئے ہیں ۔حادثہ کے دوران یہ کوچیس ایکدوسرے پر نہیںچڑھتے ہیںاس میں ڈکس بریک لگے ہوتے ہیں اس لئے حادثہ کے وقت اس میں سوار مسافر زیادہ محفوظ رہتے ہیں۔