
ناندیڑ:24. ستمبر۔( ورق تازہ نیوز)بیوی کے کردار پر شک شبہہ ظاہر کرتے ہوئے شوہر نے اسکا بے رحمی سے قتل کردیا۔یہ واقعی شہر کے بھاگیہ نگر حدود میں رونما ہوا۔
پولیس کے مطابق سوامی وویکا نند نگر میں رہنے والے محکمہ تعمیرات عامہ کے مزدور وسنت مادھو راؤ پوٹجاڑے عمر 58 سال کو اپنی 30 سالی بیوی جیوتی کے کردار پر شک و شبہ تھا اور اسی بات پر اسکا بے رحمی سے قتل کردیا ۔
آج صبح قتل کا انکشاف ہوا۔ پولس نے قاتل شوہر کو گرفتار کر لیا ہے اور تعزیرات ہند کی دفعہ 302 کے تحت قتل کا مقدمہ درج کیا ہے۔