ناندیڑ سے قریب ماہور میں مندر کی سیڑھیوں پرایک شخص کے ہاتھ میں دیسی بم پھٹ پڑا

ماہور:یکم /جولائی۔(اکرم چوہان)نامدیو اماجی ونولے عمر 78 سال ساکن ساورگاوں تعلقہ حدگاوں ضلع ناندیڑ جوماہور قلعہ میں شری دت شیکھر سنستھان سے انوسایا ماتا سنستھان کی طرف جانے والی سڑک پر مندروں کی طرف سے بنائے گئے سیڑھیوں سے انوسایا ماتا مندر جا رہے تھے، انہیں ایک عجیب و غریب گول نما رسیوں سے بندی شئے نظر آئی۔

سیڑھیوں پر عجیب چیز نظر آنے پر انھوں نے اسے ہاتھ میں اٹھا لیا اور اسکامعائنہ کرنے لگے مگربدقسمتی سے یہ شئے پھٹ گئی ۔ جس میں انکئے بائیں ہاتھ کا انگوٹھا اور انگلی دھماکے سے بری طرح زخمی ہو گئی تھی ۔یہ واقعہ30 جون کو صبح آٹھ بجے پیش آیا اور شہر میں ہلچل مچ گیا۔شہر میں کشیدگی اور پرامن ماحول ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، ہزاروں عقیدت مند مندر آتے ہیں کیونکہ ان کے لیے گاڑیاں دستیاب نہیں ہوتیں،

زیادہ تر عقیدت مند درشن کے لیے پیدل ہی مندر جاتے ہیں۔ حدگاوں کے نامدیو وانوڑے بھی گاڑی نہ ملنے پر پیدل سفر کررہے تھے اس وقت دت شیکھر ادارہ کے درشن لینے کے بعد سیڑھیوں کے ذریعہ انوسیا ماتا مندر جارہے تھے کہ انھیں سیڑھیوں پر سیاہ رنگ کا گول نما شئے نظر آئی جب وہ ہاتھ میں اٹھاکر اس کاجائزہ لے ہی رہے تھے کہ زور دار دھماکہ ہوا جس کی جہ سے نامدیو اوماجی عمر78 سال کے ہاتھ کاانگوٹھاٹوٹ گیا۔وہاں موجود لوگوں نے زخمی وانوڑے کو دیہی اسپتال کی ایمبولنس میں روانہ کردیاگیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سب ڈویژنل پولس آفیسر سدانند شنگارے پولس انسپکٹر نتن کاشیکر ‘پی ایس آئی سریدھر جگتاپ ‘ سنجے پوارموقع پر پہنچے اور معائنہ کیا اور زخمی کو علاج کے لیے ناندیڑ بھیج دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ا س واقعہ سے ایک د ن قبل شہر ماہور میں ایک گﺅرکھشک پر حملہ کیاگیاتھا جس کی وجہہ سے شہر میںحالات کشیدہ تھے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading