ناندیڑ سے قریب شیوشاہی بس حادثہ کاشکار‘4مسافر زخمی

ناندیڑ:10جولائی۔( ورق تازہ نیوز)ناگپور سے ناندیڑ کی سمت آرہی شیوشاہی بس ڈرائیور کاقابو نہ رہنے کی وجہہ سے سڑک کے کنارے اتر گئی جس میں ڈرائیور سمیت چار مسافرزخمی ہوگئے ۔یہ واقعہ آج بروز بدھ کو صبح چھ بجے ناندیڑ سے قریب مہادیوپمپل گاوں کے پاس رونما ہوا ۔ اس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولس بھی جائے واردات پرپہنچ گئی اور زخمیوںکوسرکاری دواخان وشنوپوری منتقل کیاگیا ۔اس کے علاوہ محکمہ ایس ٹی کے عہدیداران بھی جائے حادثہ پر پہنچے اس حادثہ میں بس کوکافی نقصان پہنچا ہے ۔

حادثہ کاشکار بس

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading