ناندیڑ:26؍نومبر ( ورقِ تازہ نیوز) ناندیڑ، ساؤتھ سینٹرل ریلوے، روٹے گاؤں۔ پرسولا ریلوے اسٹیشن پر 24 نومبر سے 22؍دسمبر کے درمیان ٹریفک بلاک منصوبہ بندی کی گئی ہے، جس کے باعث ناندیڑ ڈویژن میں چلنے والی کچھ ٹرینوں کو جزوی طور پر منسوخ؍ وقت میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جزوی طور پر منسوخ کی گئی درج ذیل ہیں۔
ٹرین نمبر 12788 نگرسول تا لاسور کے درمیان(27 نومبر، 28 نومبر، 29 نومبر، 01 دسمبر، 03 دسمبر، 04 دسمبر، 05 دسمبر، 06 دسمبر، 08 دسمبر، 10 دسمبر، 11 دسمبر، 12 دسمبر، 13 دسمبر، 15 دسمبر، 17 دسمبر، 18 دسمبر، 19 دسمبر، 20 دسمبر، 22 دسمبرکو) جزوی طور پر منسوخ کی گئی ہے۔ تاہم لاسور سے نرساپور کے درمیان دوڑے گی۔ مذکورہ ٹرین لاسور سے 1:30 بجے روانہ ہوگی۔ اسی طرح ٹرین نمبر 17232 ناگرسول
تا ناسور کے درمیان ( 30 نومبر، 02 دسمبر، 07 دسمبر، 09 دسمبر، 14 دسمبر، 16 دسمبر، 21 دسمبرکو) جزوی طور پر منسوخ کی گئی ہے۔ تاہم لاسور سے نرساپور کے درمیان دوڑے گی۔ یہ ٹرین لاسور سے 1:30 بجے روانہ ہوگی۔ 28 نومبر 2024 سے 10 دسمبر 2024 تک واشم سے کیک تُمر کے درمیان ریلوے پٹریوں کی تجدید کے کام کی وجہ سے کچھ ٹرینیں تاخیر سے چلیں گی۔
28؍نومبر اور5 دسمبر کو ناندیڑسے شری گنگانگر جانے والی ٹرین نمبر 12485 55 منٹ تاخیر سے روانہ ہوگی۔ ناندیڑسے جموں توی جانے والی ٹرین نمبر 12751 ، 29؍نومبر اور 6؍دسمبر کو 55 منٹ تاخیر سے روانہ ہوگی۔ اسی طرح ناندیڑ۔ امب اندورا جانے والی ٹرین نمبر 22709 ، 3؍دسمبر اور 10دسمبر کو 55 منٹ تاخیر سے روانہ ہوگی۔