ناندیڑ: دُودھ فروخت کرنے والے کی لڑکی نے پی ایس آئی امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کی

ناندیڑ ۔8جولائی۔اس دُنیا میں وہی لوگ اونچے مقام پر پہنچ پاتے ہیں جن کے حوصلے بلند ہوتے ہیں۔ اس قول کو سچ کر دکھایا ناندیڑ کے نائیگائوں تعلقہ کے ’’ٹاکڑی تب‘‘کی ہونہار طالبہ ’’ میرا مادھو رائو مورے ‘‘ نے ایم پی ایس سی کے مسابقاتی امتحانات میں حصہ لیتے ہوئے امسال پی ایس آئی میں شاندار نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنے ضلع ناندیڑ اور نائیگائوں کا نام روشن کیا۔

واضح ہوکہ میرا مادھو رائو مورے کے والد ’’مادھو رائو لکشمن رائو مورے ایک غریب کسان ہے جو ہر روز ناندیڑ میں آکر ڈور ٹو ڈور پہنچ کر لوگوں کو صُبح کے وقت دُودھ دینے کا کام کرتے ہیں۔ مادھو رائو لکشمن رائو مورے کو دو لڑکیاں اور ایک لڑکا ہے۔ جن میں ایک لڑکی ’’ میرا مادھو رائو مورے ‘‘ نے امسال ایم پی ایس سی کے مسابقاتی امتحانات میں حصہ لیتے ہوئے پی ایس آئی میں شاندار کامیابی حاصل کی۔

اسی طرح مادھور ائو لکشمن رائو مورے کی دُوسری لڑکی بی اے ایم ایس کرکے ڈاکٹر بنی ہیں۔ اسی طرح ان کا لڑکا گائوں میں بزنسمین کے طور پر جانا جاتا ہے۔ مادھورائو کی لڑکی پی ایس آئی بننے کے خوشی میں آج مادھو رائو لکشمن رائو نے ناندیڑ شہر پہنچ کر وہ گھر جہاں وہ ہر روز دُودھ دیا کرتا تھا۔ وہاں پہنچ کر خوشی سے لوگوں سے ملاقات کرتے ہوئے پی ایس آئی بنی لڑکی سے وہ ملاقات کرتے ہوئے اُن لوگوں کی دُعائیں لی۔

اس بارے میں پی ایس آئی بنی لڑکی نے میڈیا کے روبرو یہ کہا کہ میر ے والدین نے مجھے پڑھانے کیلئے کافی جدوجہد کی تھی اُن کی محنتیں اور لوگوں کی دُعائوں کے سبب ہی میں آج پی ایس آئی بن سکی ہوں۔ انہوں نے دیگر لڑکیوں کو مسابقاتی امتحانات میں حصہ لیتے ہوئے کڑی محنت کرنے کی نصیحت دی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading