ناندیڑ : دو لٹیروں کو 20 مئی تک پولس کسٹڈی ریمانڈ

ناندیڑ:18 مئی ( ورق تازہ نیوز)فروری میں گیان ماتا اسکول کے قریب تین افراد کولوٹ کر 90ہزار روپے لے کرفرار ہونے والے دو لٹیروں کو فرسٹ جوڈیشیل مجسٹریٹ ایس ایس گﺅئی نے 20 مئی تک پولس کسٹڈی ریمانڈ میں بھیج دیا ہے ۔ گزشتہ روز ایل سی بی دستہ نے کرن گنگادھر بنڈے 22سال اور انیل رنگ راو 19سال ان دولٹیروں کوگرفتار کیاتھا ۔

ان دونوں نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے 13فروری کی شب دوتاتین بجے کانارام چودھری جو اپنے دوست راناراو چودھری ‘آمرا رام چودھری و سیمرتھارام چودھری کے ساتھ اپنے والد کے بھیجے ہوئے کھانے کولانے کےلئے جارہے تھے اس وقت گیان ماتا اسکول کے پاس دو موٹرسائیکل سواروں نے انھیں روک دیا اور مارپیٹ کرکے نقد 90ہزار200 روپے لوٹ لئے تھے ۔ پولس نے دفعہ 394کامقدمہ درج کیاتھا۔ پی ایس آئی چوپڑے معاملے کی تحقیقات کررہے تھے ۔

آج بی بی چوپڑے نے پولس ملازمین رام داس سوریہ ونشی اور سید عابد ‘ہوم گارڈ کے جوان کیندرے نے گرفتار بنڈے اور انیل کو عدالت میں پیش کیا۔اس وقت پولس نے کہاکہ اس واردات میں پانچ لٹیرے ملوث ہے اسلئے دفعہ 395کا اضافہ کیاگیا ہے ۔اس واردات میں وشنو ‘یوگیش تیلنگ ‘ شیواجی عرف شیوا چوہان بھی ملوث تھے ۔اسلئے ملزمین کو پولس کسٹڈی میں دیناضروری ہے۔ جج نے دونوں ملزمین کو 20مئی تک پولس کسٹڈی ریمانڈ میں بھیج دیا ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading