ناندیڑ :خطرناک مجرم شیخ اظہرالدین عرف بانگا ایک سال کے لیے جیل میں بند،ویڈیو دیکھیں

ناندیڑ:(ورق تازہ نیوز)پولیس سپرنٹنڈنٹ جناب اویناش کمار نے ناندیڑ شہر اور ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کے مقصد سے تمام تھانوں کے انچارج افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ ضلع کے ریکارڈ یافتہ سرگرم اور بار بار جرم کرنے والے عادی مجرموں کی فہرست "2+ اسکیم” کے تحت تیار کریں اور ان کے خلاف سخت انسدادی کارروائی عمل میں لائیں۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ کی ہدایت کے مطابق، ضلع کے مختلف تھانوں میں ایسے مجرموں کے خلاف بار بار کی جانے والی کارروائی کے باوجود جب ان کے رویّے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، تو ان کے خلاف MPDA (مہاراشٹر پریوینشن آف ڈینجرس ایکٹیویٹیز) کے تحت کارروائی شروع کی گئی ہے۔

سن 2024 میں ناندیڑ ضلع میں کل 13 ریکارڈ یافتہ خطرناک مجرموں کو MPDA قانون کے تحت جیل بھیجا گیا، جبکہ رواں سال 2025 میں مزید 30 سرغنہ مجرموں کو جیل میں "مقرر (स्थानबध्द)” کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس سپرنٹنڈنٹ اویناش کمار نے 2024-2025 کے دوران مہاراشٹر پولیس ایکٹ کی دفعہ 55 کے تحت 148 مجرموں کو ضلع بدر کیا، جب کہ سال 2025 میں دفعہ 56 کے تحت مزید 22 مجرموں کو ضلع سے نکالا گیا۔

پولیس کی جانب سے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے والے، سماج دشمن اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور ایسے مجرموں کے خلاف سخت کارروائیاں، جیسے کہ "مقرر (स्थानबध्द)” کرنا، مسلسل جاری ہیں۔

اسی سلسلے میں ناندیڑ کے بدنام زمانہ مجرم شیخ اظہرالدین عرف بانگا ولد شیخ رحیم الدین (عمر 30 سال، ساکن شراوستی نگر، ناندیڑ) کے خلاف MPDA قانون کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔ ملزم پر اپنے گروہ کے ساتھ غیر قانونی مالی فائدے کے لیے منظم جرائم کرنے، اسلحہ استعمال کر کے ڈکیتیاں ڈالنے، غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور سنگین نوعیت کے متعدد جرائم درج ہیں۔

یہ مجرم نندیڑ اور سوشل میڈیا پر "A کمپنی” نام سے گینگ چلا کر لوگوں میں دہشت پھیلا رہا تھا۔ عدالت میں پیشی کے دوران ویڈیو بنا کر ریلس تیار کرتا اور اپنی گینگ کی تشہیر کے ذریعے نوجوانوں کو گمراہ کر کے جرم کی راہ پر لگانے کی کوشش کرتا تھا۔

پولیس اسٹیشن شیو اجی نگر کے انسپکٹر روہیش پوری نے اس مجرم کے خلاف MPDA کے تحت کارروائی کی تجویز پولیس سپرنٹنڈنٹ ناندیڑ کو پیش کی تھی، جبکہ لوکل کرائم برانچ کے انسپکٹر ادے کھنڈیراؤ نے اس تجویز میں اہم کردار ادا کیا۔

ضلع کے مختلف تھانوں میں 150 سے زیادہ عادی مجرموں کے خلاف بھی ان کے ریکارڈ کی بنیاد پر انسدادی کارروائیاں تجویز کی گئی ہیں۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ اویناش کمار نے مجرم اظہرالدین عرف بانگا کو ایک سال کے لیے جیل بھیجنے کی سفارش ضلع مجسٹریٹ کے نام روانہ کی تھی، جس پر جناب راہول کارڈیلے، ضلع مجسٹریٹ ناندیڑ نے 10 نومبر 2025 کو حکم جاری کیا کہ مذکورہ مجرم کو ایک سال کے لیے مرکزی جیل، چھترپتی سنبھاجی نگر میں MPDA قانون کے تحت قید کیا جائے۔پولیس نے مجرم کو گرفتار کر کے جیل میں بند کر دیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading