ناندیڑ:بتاریخ 11/ نومبر کو بعد نماز عشاء مسجد الہی مال ٹیکڑی روڈ ناندیڑ میں شہر ناندیڑ کی مساجد و مدارس کے ذمہ داران کی ایک اہم نشست کا انعقاد عمل میں آیا جس میں امید پورٹل پر مساجد مدارس قبرستان وغیرہ کو اپلوڈ کرنے کے عمل کا بغور جائزہ لیا گیا نیز 5 دسمبر 2025 / سے قبل تمام مساجد مدارس اور قبرستان اور درگاہ کو امید پورٹل پر اپلوڈ کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا.
ایڈووکیٹ مظہر صاحب نے تمام ذمہ داران کو رجسٹریشن کی تفصیلات بتلائیں اور کہا کہ وہ اپنے کاغذات لیکر ان کے پاس آ جائیں ۔رجسٹریشن کا کام ان شاء اللہ کر دیا جائے گا۔
اس موقع پر مفتی عبدالعظیم صاحب رضوی مولانا صادق رضا حافظ سرفراز صاحب حافظ ہارون صاحب نظامی۔ حاجی فاروق وندھانی عنایت وندھانی حاجی ہارون ٹھیکیہ سکندر کھاکو حاجی احمد رضوی حاجی امتیاز پونجا انیس بھائ شفیع بھائ مزمل رضا طیب بھائ تنظیم بھای و دیگر مساجد و مدارس کے ذمہ داران کثیر تعداد میں موجود تھے