ناندیڑ:3/ نومبر ۔ (ورقِ تازہ نیوز) دیگلور ناکہ پر قدیم عامر فنکشن ہال کے بازو واقع فیضان ٹی ہاؤس کے مالک میر انور علی عرف وسیم بھائی کا آج بروز جمعہ کو دوپہر کے وقت حرکت قلب پر شدید حملہ کے باعث انتقال ہوگیا۔
مرحوم کی نماز جنازہ آج شب گیارہ بجے مسجد فتح جنگ خان نے نواب قدیم گنج میں ادا کی جائے گی ۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے آمین