ناندیڑ:30مئی( ورق تازہ نیوز) ناندیڑ ضلع کے اردھاپور تعلقہ میں تعینات پولیس سب انسپکٹر ایوب قریشی (شیخ) پر ایک شہری سے جانوروں کی نقل و حمل کے سلسلے میں پچاس ہزار روپے رشوت طلب کرنے کا سنگین الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں شکایت 23 مئی 2025 کو درج کی گئی تھی۔شکایت کے مطابق، متاثرہ شہری اپنے لوڈنگ آٹو کے ذریعے اردھاپور سے جانوروں کی منتقلی کر رہا تھا، جس پر آیوب قریشی نے مبینہ طور پر کوئی کارروائی نہ کرنے کے بدلے میں رشوت کا مطالبہ کیا۔ 24 مئی کو پنچوں کی موجودگی میں شکایت کی تصدیق کی گئی،
جس میں معلوم ہوا کہ آیوب قریشی نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی مالی فائدے کی نیت سے یہ مطالبہ کیا تھا۔ ساتھ ہی ان کے قریبی ساتھی راجو بھسے پاٹل نے رشوت قبول کرنے کے لیے آمادگی ظاہر کی۔پولیس کارروائی کے دوران 26 اور 28 مئی کو جال بچھایا گیا، تاہم آیوب قریشی اور راجو پاٹل کو رشوت لینے کا شبہ ہونے کے سبب دونوں نے رقم لینے سے گریز کیا، اس لیے رشوت کی وصولی نہیں ہو سکی۔فی الحال، آیوب قریشی مفرور ہیں اور ان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
ان کے ناندیڑ کے رہائشی گھر کی تلاشی لی جا رہی ہے۔ دونوں ملزمان کے خلاف اتوارہ پولیس اسٹیشن، ناندیڑ میں مقدمہ نمبر 180/2025 درج کیا گیا ہے، جس میں انسداد رشوت ستانی ایکٹ کی دفعات 7، 7A اور بھارتی نیائے سنہتا کی دفعات 61(2) اور 62 شامل کی گئی ہیں۔کارروائی کی نگرانی ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ‘ پرشانت پواراورتفتیشی افسر انسپکٹر پریتی جادھو کررہے ہیں۔انسداد رشوت ستانی ٹیم میں شامل بالاجی میکالے، ارشد احمد خان، سید قدیر، گجانن راوت، پرکاش مامولوارنے اس کاروائی میں حصہ لیا
جبکہ سینئر افسران سندیپ پالوی، پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سنجے ت±نگار، ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ ´۔انسداد رشوت ستانی محکمہ ناندیڑ کے مطابق، آیوب قریشی کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانونی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔