ناندیڑ: بیلوں کی منتقلی کرنے والا ٹرک پولس نے پکڑا

ناندیڑ:17 اکتوبر ۔(ورق تازہ نیوز)ٹرک میں بے رحمی کے ساتھ ٹھونس لے جارہے بیلوں کو اردھاپور پولس نے ناندیڑ ۔ناگپور قومی شاہراہ پر(ستیہ گنپتی دابھڑ) کے قریب چار بجے پکڑا ۔اس ٹرک میں 30 تا 35 مویشی تھے ۔ا س واقعہ کے بعد ڈرائیور پکڑاگیا اور اسکے ساتھی ٹرک چھوڑ کرفرار ہوگئے ۔ اردھاپور قومی شاہراہ پر ٹرک کیبن میں بے رحمی کے ساتھ جانوروں لے جارہی گاڑی کو اردھاپور پولس نے ستیہ گنپتی دابھڑ کے قریب جمعرات کو شام چاربجے پکڑاگیا ۔ٹرک می اس وقت 30 تا 35 مویشی تھے ۔ دابھڑ کے مندر کے پاس خصوصی پوجا کاپروگرام تھا اسلئے پولس نے خصوصی بندوبست رکھاتھا ۔

اس وقت وہاں سے ٹرک نمبر MP 09- HG 1985 گزررہاتھا۔ اس وقت وہاں موجود پولس ملازم پانڈے ‘کدم‘وید نے ٹرک کو روک دیا ۔ اسکی تلاشی لی گئی تواس کے کیبن میں مویشی موجود تھے ۔ ٹرک کے اندر سے کافی بدبوآرہی تھی کیونکہ ٹرک کے اندر کچھ مویشی فوت ہوگئے تھے ۔ جس میں 7مویشی مردہ پائے گئے ۔

پولس نے ٹرک کو پولس اسٹیشن منتقل کیا۔ٹرک کو گرفتار کرلیا گیا لیکن دیگر ساتھی فرار ہوگئے ۔مویشیوںکی گاڑی پکڑنے کی اطلاع گاوںمیں پھیلتے ہی لوگوں کاہجوم ہوگیا ۔ مردہ مویشیوں کو جے سی بی مشین کے ذریعہ ٹرک سے باہر نکالاگیا ۔جبکہ دیگر زخمی مویشیوں کاعلاج کیاجارہا ہے ۔ پولس کاکہنا ہے کہ یہ مویشی حیدرآباد منتقل کئے جارہے ہوں گے ۔اس معاملے میں مقدمہ درج کرنے کاروائی کی جارہی تھی ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں