ناندیڑ: باغی امیدواروں پر بحث و مباحثے جاری

ناندیڑ:4 اکتوبر ۔(ورق تازہ نیوز)شہر ناندیڑ میں آج دن بھر اور رات گئے تک کانگریس ‘بی جے پی ‘شیوسینا کے باغی امیدواروں کے بارے میں شہریان میں کافی بحث و مباحثہ چلتا رہا ۔

خاص طورسے کانگریس پارٹی نے ناندیڑ جنوب سے کسی مسلم امیدوار کوٹکٹ نہ دینے کی خبر گشت کرتی رہی اور صابرچاوس جنہوں نے کانگریس سے بغاوت کرتے ہوئے ایم آئی ایم کی امیدواری قبول کی اور انھوں نے اپناپرچہ نامزدگی بھی داخل کیااس طرح بی جے پی چھوڑ کر آزاد امیدوار کے طور پرحلقہ جنوب سے نامزدگی کرنے و الے دلیپ کندکرتے کی سائش کی گئی ۔ناندیڑحلقہ جنوب سے بی جے پی لیڈر ملند دیشمکھ نے بھی اپنا پرچہ نامزدگی آزادامیدوار کی حیثیت سے داخل کیا ہے ۔ DSC_9897

اپنی رائے یہاں لکھیں