ناندیڑ۔ دھرم آباد ۔ بھوکر ۔ بھینسہ شاہراہ کی چار رُخی تعمیر‘اشوک چوہان کی کوششوں سے 1441کروڑ روپے منظور

ناندیڑ:15جنوری(ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع کے سرپرست وزیر اور وزیر عوامی تعمیرات اشوک راو چوہان نے ناندیڑ ۔دھرم آباد ۔ بھوکر ۔بھینسہ اس قومی شاہراہ کی چار رُخی تعمیر کےلئے 1441کروڑ روپے منظور کروانے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ ایشیاءترقیاتی بنک کے قرض کی امداد سے یہ تعمیری کام پورا ہوگا ۔1441کروڑ روپے کے بجٹ میںسے 3 کاموں کو ریاست کے بجٹ 2020 میں منظوری دی گئی تھی ۔

یہ شاہراہ جملہ 98,785 کلومیٹر لمبائی کی ہے۔شاہراہ 7میٹر چوڑی ہے ۔ ایک بڑا پل‘ 20چھوٹے پُل ‘ اور223 انتہائی چھوٹے پُلوں کی تعمیر ہوگی ۔یہ شاہراہ ناندیڑضلع کے نیڑا جنکشن ‘ شنکر راو چوہان چوک ‘گاڑے گاوں ‘برہمن واڑہ‘مگٹ ‘آمدورا‘واسری ‘شنکھ تیرتھ‘ مال کوٹھا ‘ بلے گاوں ‘ کارے گاوں پھاٹا‘ بامڑی پھاٹا‘ویلور ‘نائیگاوں شاہراہ کی درستگی کے علاوہ یہ شاہراہ چیتنیہ نگر کے شیو مندر سے ہوتے ہوئے آسنا پُل ‘برہمن واڑا راستہ موڑ‘ آمدورا رساتہ موڑ ‘لنک روڈ ‘ مال کوٹھا شاہراہ کی تعمیر پر 646کروڑ روپے ‘ خرچ ہوںگے ۔

ایسی طرح کلیان نگر ‘پاتھرڈی ] پربھنی ‘ بھوکر‘ بھینسہ ‘ نرمل تارا ہٹی شاہراہ کے لئے 112.16 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ ناندیڑ تادھرم تاتیلنگانہ ریاست کاعلاقہ چاررُخی راستہ تعمیر ہوگا جس سے مال اورسامان کی حمل و نقل کےلئے بڑی سہولت مہیا ہوجائے گی۔

 

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading