ناندیڑ:گٹکھا مافیامصطفی شیخ کے خلاف پولس کی بڑی کاروائی

نائیگاوں:15اکتوبر ( ورقِ تازہ نیوز) اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ارچیت چانڈک نے نایگاو ں تعلقہ میں گٹکا ڈیلروں کی سلطنت کو تباہ کرنے کے لیے ایک طریقہ کار تشکیل دیا ہے اور جمعہ کوکہاڑ ا(بزرگ) میں گٹکا ڈیلر مصطفیٰ شیخ کے گھر پر چھاپہ مار کر 12 لاکھ 71 ہزار 490 روپے مالیت کا گٹکا ضبط کیا ہے۔اس معاملے میں ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔اس ہفتے پولیس کی یہ تیسری بڑی کارروائی ہے۔ اس سے قبل نائگاو¿ں میں دو چھاپوں میں ڈیڑھ لاکھ مالیت کا گٹکا ضبط کیا گیا تھا۔ دو ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا۔

جس کے بعد آج کہاڑا میں ایک بڑی کارروائی کی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے گٹکا مافیا میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔مصطفی جمیل شیخ کئی سالوں سے نائیگاو¿ں، لوہا اور قندھار تعلقہ کے دیہاتوں میں گٹکا فروخت کرنے کا کاروبار کر رہا تھا۔اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ارچیت چانڈک کو اس معاملے کی اطلاع دی گئی۔ اسی مناسبت سے انہوں نے اپنی ٹیم کو تفویض کرتے ہوئے مصطفیٰ جمیل شیخ کے گھر پر چھاپہ مارا۔ اس چھاپے میں 12 لاکھ 71 ہزار 490 روپے مالیت کا گٹکا اور تمباکو کی مصنوعات برآمد

ہوئیں۔اس آپریشن کو پولس انسپکٹر ابھیشیک شندے، کنٹور پولس اسٹیشن کے پی ایس آئی مہادیو پوری نے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ارچیت چانڈک کی رہنمائی میں مشترکہ طور پر مکمل کیا۔

اس معاملے میں، نائگاو¿ں پولس اسٹیشن کے پولس انسپکٹر ابھیشیک شندے کی شکایت پر ملزم مصطفی جمیل شیخ کے خلاف کنٹور پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مزید تفتیش پی ایس آئی مہادیو پوری کررہے ہیں۔

اس آپریشن کو کامیاب بنانے کے لیے پولس ملازمین آنند واگھمارے، لطیف شیخ، اے۔ ایم۔ نکھتے، ہیڈکانسٹیبل سون کامڑے، ولاس مستاپورے، چرکلوار، ایشولے، پٹھان، اور شنڈے وغیرہ نے اسے پوری محنت سے حصہ لیا

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading