ناندیڑ:گوداوری ندی کے بدبودار پانی سے شہریان پریشان

ناندیڑ:30 مارچ(ورق تازہ نیوز) شہرناندیڑ سے گزرنے اولی گوداوری ندی میں پانی کی سطح انتہائی کم ہوجانے پانی کابہاﺅ آہستہ آہستہ ہورہا ہے پانی کے ایک جگہ رک جانے ے اس میں ناقابل برداشت بدبوپیدا ہوگئی ہے ۔ جوشہریان ناندیڑ کےلئے تکلیف وپریشا نی کاباعث بن چکی ہے ۔ بدبودار پانی کوآگے ڈھکیلنے کےلئے وشنوپوری ڈیم کے دو دروازوںسے پانی کی نکاسی ضروری ہوگئی ہے ۔ اس کے علاوہ بدبودار غلیظ پانی سے نجات ممکن نہیں ہے ۔

بندہ گھاٹ ‘نگینہ گھاٹ ‘دھوبی گھاٹ‘بڑی درگاہ گھاٹ اور ناوگھاٹ پربسنے والے شہریان چوبیس گھنٹے غلیظ پانی ے اٹھنے والے تعفن سے کافی پریشان ہیں۔یہ بدبواور غلاظت کئی بیماریوں کوجنم بھی دے سکتی ہے۔شہریان ناندیڑکی صحت کےلئے بھی نقصاندہ ہے ۔ شہریان کاحلقہ اسمبلی جنوب کے ایم ایل اے موہن ہمبرڈے ‘میونسپل کارپوریشن کی میئر جئے شری پاوڑے ‘کمشنر اور متعلقہ میونسپل کارپوریٹرس سے پُرزورمطالبہ ہے کہ وہ صحت عامہ کے اس اہم مسئلہ کی طرف توجہ دیں اوربدبودارپانی کی فوری نکاسی کاانتظام کریں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading