ناندیڑ:گوداوری ندی کی سطح آب میں مسلسل اضافہ جاری، سیلاب کاخطرہ بڑھ گیا

ناندیڑ:20 ستمبر۔(ورق تازہ نیوز)مراٹھواڑہ بھر میں مسلسل بارش جاری ہے اور جائیکواڑی کے علاوہ سدیشور ‘ یلدری ڈیم سے مسلسل پانی کااخراج جاری ہے جو گوداوری ندی میں چھوڑا جارہا ہے۔ اسلئے ناندیڑسے بہنے والی گوداوری ندی میںسیلاب کاخطرہ بڑھ گیا ہے اور آج شام تک وشنوپوری ڈیم کے دس دروازے کھول دئےے گئے ہیں۔آج شام ڈیم کا گیٹ نمبر 15 کھول دیاگیاہے۔

یہ سارا پانی اب گوداوری ندی میں ہی پہنچ رہا ہے جس کی وجہہ سے ندی کی سطح آب میں مسلسل تیزی سے اضافہ جاری ہے۔

ناندیڑکے قدیم پُل پر گوداوری ندی میں پانی کی سطح آب شام تک 347.5 میٹر ہے اور انتباہ کا نشان 351میٹراور خطرے کا نشان 354 میٹر ہے۔ میونسپل کارپوریشن کے قدیم شہر کے زونل آفیسرڈاکٹر رئیس الدین حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔قدیم پ±ل کے قریب واقع چھوٹا پ±ل زیر آب آچکاہے ۔