ناندیڑ: 5مارچ :(ورق تازہ نیوز ) کے آرایم مہیلا کالج میں سالانہ جلسے کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور بھاگیہ لکشمی بینک کی صدر شریمتی ریکھا مورے اور ہندی کی پروفیسر رینوکا مورے میڈم(وسنت راو¿ نائیک کالج ناندیڑ) نے شرکت کی ۔ پروگرام کی صدارت مہیلا شکشن سنستھان کی سکریٹری ڈاکٹر جیوتی دیشمکھ کی۔
جبکہ ریکھا میڈم اور رینوکا میڈم نے طلبہ کی رہنمائی کی ۔انہوں نے کہا کہ زندگی کا ایک مقصد ہونا چاہیے ‘کالج کی زندگی ہمارے لیے قیمتی ہوتی ہے اور اس موقعے کا ہمیں اچھی پڑھائی اور سخت محنت کر کے فائدہ اٹھانا چاہیے جو سخت محنت کرے گا وہی ایک اچھا شہری کہلائے گا ۔اس پروگرام کی نظامت ڈاکٹر انجلی چوہدری ہندی پروفیسر نے کی ۔مہمانوں کا تعارف پروفیسر منوج بور گاو¿نکر اور پروفیسرکلیان پاٹل نے کرووایااور اظہار تشکر پروفیسر ہما کوثر نے ادا کیا۔ یہ پروگرام پرنسپل ڈاکٹر وجیہ دیشمکھ کی زیر سرپرستی اختتام کو پہنچا