اردھاپورمیں دیڑھ لاکھ کی چوری

اردھاپور:8ڈسمبر۔(ورق تازہ نیوز)یہاں کے کرشنا نگر میںچوری کی واردات رونما ہوئی ۔چوروں نے مکان سے نقد ساٹھس ہزارروپے اور سونے کے زیورات چوری کرلئے ۔تفصیل کے مطابق فریادی گوئند راٹھوڑ نے شکایت درج کروائی کہ اردھاپور کے کرشنا نگر میں انکا مکان ہے ۔ 6 ڈسمبر کوشب گھرکے تمام لوگ بیٹی کے پاس ملنے راج واڑی گئے تھے ۔اسی شب نامعلوم چور انکے بیٹے پرکاش راٹھوڑ کے مکان کی کمپاو¿نڈ وال پرچڑھ کر گھر میںداخل ہوئے اور مین ڈور کا قفل توڑا ۔اسکے بعد گھر میں پرس میں رکھے نقد تیس ہزار روپے اورسونے کے زیورسمیت ایک لاکھ 51ہزار روپیوں کا سامان چوری کرلیا ۔دوسرے دن صبح آٹھ بجے گھر واپس آنے کے بعدفریادی کوچوری کاپتہ چلا ۔ اس معاملے میں انھوں نے فی الفو ر پولس اسٹیشن سے ربط قائم کرکے شکایت درج کروائی ۔تعزیرات ہند کی دفعہ 457 ‘380کے تحت جرم کااندراج کردیاگیا ۔ اے پی آئی مانجرم کر مزید تفتیش کررہے ہیں ۔
بگ بازار سے موٹرسائیکل چوری

ناندیڑ:8ڈسمبر۔(ورق تازہ نیوز)شہر کے کوٹھا میں واقع بگ بازار کے روبرو سے موٹرسائیکل چوری ہوگئی۔ یہ واقعہ 26نومبر کورونما ہوا ۔لیکن دیہی پولس اسٹیشن میں کل شکایت درج ہوئی ۔فریادی رامچندر نے شکایت درج کروائی کہ 26نومبر کو شب ساڑھے نوتا دس بجے کے درمیان کوٹھا میں واقع بگ بازارکے روبرو ہیرو ہونڈاکمپنی کی اسکوٹی نمبرMH 26-AH- 2913 کو کھڑ کیاتھا۔کچھ ہی وقفہ بعد گاڑی غائب ہوگئی ۔اس واقعہ کے تقریبا پندرہ دن بعد دیہی پولس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی ۔ نامعلوم چور کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاہے۔